ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کی ٹکٹوں کی واپسی پیر سے شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لاہور:
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ X کے میچوں کے ٹکٹوں کی واپسی کا عمل پیر 16 جون سے شروع ہو گا۔ یہ ملتان اور راولپنڈی کے میچز ہیں جو ری شیڈولنگ کی وجہ سے نہیں ہوسکے تھے۔
رقم کی واپسی 16 تا 20 جون تک عمل میں لائی جائیگی۔ فزیکل ٹکٹوں کی واپسی نامزد ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز پر دستیاب ہوگی۔ ٹکٹوں کی واپسی پیر سے جمعہ تک روزانہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک لاہور کے گلبرگ آفس، ملتان کے ایریا آفس، راولپنڈی مین ایکسپریس سینٹر، بہاولپور کے میں ایکسپریس سینٹر ماڈل ٹاؤن، رحیم یار خان کے اسٹیشن آفس اور اسلام آباد کے I/9 ایکسپریس سینٹر سے ممکن ہوسکے گی۔
نقد رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کے لیے ٹکٹ ہولڈرز کو خریدار کے قومی شناختی کارڈ کے ساتھ اصل ٹکٹ پیش کرنا ہوں گے جو خراب نہ ہوئے ہوں جن کی تصدیق ٹی سی ایس عملہ کرے گا۔
آن لائن خریدی گئی ٹکٹوں کی رقم خریداری کے وقت استعمال کیے گئے اکاؤنٹ میں خود بخود واپس کر دی جائے گی اور اس کے لیے خریدار کو ایکسپریس سینٹرز جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
کارپوریٹ کلائنٹس کے لیے متعلقہ کمپنیوں کو اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات بذریعہ ای میل فراہم کرنی ہوں گی تاکہ ریفنڈز منتقل کیے جائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایف آئی اے ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد، بانی پی ٹی آئی سے ایک گھنٹہ پوچھ گچھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی:۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور بانی پی ٹی آئی سے ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” اکاو ¿نٹ کے حوالے سے تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے تھے۔ ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے تقریباً ایک گھنٹے تک سوال و جواب کیا۔
اس دوران ان کے ایکس اکاو ¿نٹ پر مبینہ سرگرمیوں اور اس کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش کا مقصد بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاو ¿نٹ کے حوالے سے مختلف شکوک و شبہات کی جانچ پڑتال اور مزید حقائق سامنے لانا ہے۔