ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، جنوبی افریقا 138 رنز پر ڈھیر
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، جنوبی افریقا 138 رنز پر ڈھیر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
لندن (سب نیوز )آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم صرف 138 رنز کر آل آٹ ہوگئے جبکہ کینگروز کو 74 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا فائنل مقابلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان لارڈز کے تاریخی میدان میں جاری ہے۔
کھیلا کا دوسرا روز
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقا نے 43 رنز پر 4 وکٹوں کے نقصان سے جب دوبارہ بلے بازی شروع کی تو ان کے بیٹرز پہلے روز کے مقابلے میں کافی پراعتماد نظر آئے۔کپتان ٹمبا باما اور ڈیوڈ بیڈنگھم کے درمیان 64 رنز کی مستحکم پارٹنر شپ کے بعد پروٹیز کو کچھ امید ضرور ملی تاہم 94 کے مجموعی اسکور پر جب کپتان ٹمبا باما 36 رنز بنا پیٹ کمنز کا شکار ہوئے تو اس کے بعد جنوبی افریقی بیٹرز کینگروز کے سامنے زیادہ دیر تک مزاحمت کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم صرف 138 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے تباہ کن بولنگ کی اور 28 رنز دے کر 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔ میچل اسٹارک 2 اور جوش ہیزل ووڈ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
کھیلا کا پہلا روز
اس سے قبل ٹمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا، جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 212 رنز بنا کر آٹ ہوئی۔بیوویبسٹر اور سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقی بولرز کے سامنے مزاحمت کرتے نظرآئے اور دونوں نے بالترتیب 72 اور 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔اس کے علاوہ ایلکس کیرے 23، مارنس لبوشین 17، ٹریوس ہیڈ 11، کیمرون گرین 4، کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک ایک، ایک رنز جبکہ نیتھن لائن اور عثمان خواجہ کھاتہ بغیر کھولے پویلین لوٹے۔پروٹیز کے فاسٹ بولر کاگیسوراباڈا نے 51 رنز کے عوض 5 وکٹیں اپنے نام کیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے۔
مارکو جانسن 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ کیشومہارج اور ایڈن مارکرم کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔جواب میں پروٹیز کی پہلی اننگز کے پہلے روز 43 رنز پر 4 وکٹیں گر چکی تھی جبکہ 169 رنز کا خسارہ باقی تھا، افریقی بیٹر ریان رکلٹن 16، وائن مولڈر 6، ٹرسٹین اسٹبز اور ایڈن مارکرم 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹار ک نے 2 جبکہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ
آسٹریلیا کی ٹیم میں پیٹ کمنز (کپتان)، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، کیمرون گرین، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، بیو ویبسٹر، ایلکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کا اسکواڈ
جنوبی افریقا کی ٹیم میں ٹمبا باما (کپتان)، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ویان ملڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے پاس آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے۔ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے پچھلے ایڈیشن کا فائنل اوول کرکٹ گرانڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں بھارت کو شکست دیکر آسٹریلیا چیمپئن بنی تھی اور اس بار وہ جنوبی افریقہ کو شکست دیکر مسلسل 2 ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کرسکتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکہ چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات غیر مشروط طور پر فوری واپس لے ۔88.5 فیصد افراد کا مطالبہ، سی جی ٹی این سروے وزیراعظم شہباز شریف کا بھارت میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار پیمرا نے میسرز ایم ٹیل کمیونیکیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ لاہور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا وقت ختم: پی ٹی آئی رہنما ئو ں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے مسافر کے اہم انکشافات راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 1 ارب 94 کروڑ روپے کرپشن ،نیب کا سابق ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ کے آبائی گھر پر چھاپہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے جنوبی افریقا آسٹریلیا کی
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کوجیت کے لئے 140رنز کا ہدف دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتےہوئے جنوبی افریقا نے 139 رنز بنالئے ۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ کی پہلی اننگز کی دوسری گیند سے ہی پاکستانی باؤلرز چھائے رہے، شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں وکٹ لینے کے اعزاز کو برقرار رکھتے ہوئے ڈی کاک کو پہلے آؤٹ کیا، اگلی گیند پر انہوں نے پریٹوریس کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین بھیجا۔ابتدائی اوور میں 2 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پروٹیز بیٹرز دفاعی پوزیشن میں چلے گئے اور رنز بنانے کی کوشش میں مصروف رہے۔
تاہم پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ نے حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنےکا موقع فراہم نہیں کیا، ریزا ہنڈریکس 34 اور کوربن بوش 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ڈنووان فریرا 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
وقفے وقفے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے مہمان ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز ہی بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیبیو کرنے والے اسپنر عثمان طارق اور فہیم اشرف نے2،2 شکار کیے، جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل، ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو آرام دیا گیا جبکہ اسپنر عثمان طارق پاکستان کے لیے آج اپنا ٹی 20 ڈیبیو کریں گے۔