ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 43 سال پراناریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن فائنل کے دوسرے روز آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے جنوبی افریقا کے خلاف 43 برس پرانا ریکارڈ دیا۔
لارڈز کے تاریخی میدان میں جاری فائنل میں آسٹریلوی کپتان نے 28 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کر کے کپتان بولر بن گئے اور دوسرے فاسٹ بولر کپتان بن گئے ہیں۔تاہم، کم رنز دینے کی وجہ سے فہرست میں پہلے نمبر آگئے۔
اس سے قبل 1982 میں انگلینڈ کے کپتان باب ولس نے بھارت کے خلاف 101 رنز دے کر 6 وکٹیں اور نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیئل ویٹوری نے 69 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
دوسری جانب پیٹ کمنز 6 وکٹیں لے کر لارڈز کے میدان میں دوسرے فاسٹ بولر کپتان بھی بن گئے ہیں اس سے قبل یہ کارنامہ انگلینڈ کے کپتان باب وِلس نے 1982 میں انجام دیا تھا۔
دریں اثنا پیٹ کمنز نے پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کی بدولت ٹیسٹ کیریئر کی 300 وکٹیں بھی مکمل کر لی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار، دورہ آئرلینڈ و نیوزی لینڈ سے باہر
انگلینڈ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر گھٹنے کی انجری کے باعث آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے دورے سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ثاقب محمود کو اب معمولی سرجری کروانا ہوگی۔
ثاقب محمود کی جگہ 24 سالہ اسکاٹ لینڈ نژاد سیمر اسکاٹ کری کو پہلی بار انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
کری اس سے قبل 2024 میں 3 ون ڈے میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو مالاہائیڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیم کی قیادت نوجوان جیکب بیتھل کریں گے۔