کوہلی کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ؛ شاستری نے اپنے ہی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
سابق بھارتی کپتان روی شاستری نے اسٹار بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ہی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر و کمنٹیٹر روی شاستری نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو الواعی ٹیسٹ میچ نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کے اسطرح انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کیرئیر چھوڑنے پر دکھ ہوا، جب آپ جاتے ہیں، تب لوگوں کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کتنے بڑے کھلاڑی تھے، میرے خیال میں اس معاملے کو بہتر طریقے سے ہینڈل کیا جاسکتا تھا۔
مزید پڑھیں: کوہلی 10 سال قبل دورہ آسٹریلیا پر کِس گرل فرینڈ کو لیکر گئے تھے؟
روی شاستری نے کہا کہ اگر میں مینجمنٹ کا حصہ ہوتا تو وہ اس سال کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی 1-3 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کوہلی کو دوبارہ کپتان بنادیتا۔
مزید پڑھیں: "میری ناکامی پر لوگوں نے آٹو رکشہ ڈرائیور کا بیٹا کہہ کر پُکارا"
روہت شرما اور ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے شبمن گل کو کپتان نامزد کیا، جو دورہ انگلینڈ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔
مزید پڑھیں: کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے گزشتہ ماہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے 123 میچزمیں 46.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی
پڑھیں:
ہر کہانی ایک جیسی ہے، اداکارہ صحیفہ جبار کی پاکستانی ڈراموں پر تنقید
معروف ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں دہرائے جانے والے موضوعات اور غیر حقیقی بیانیے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اداکارہ صحیفہ جبار نے نشاندہی کی کہ ڈراموں میں زبردستی کی شادیوں، گھریلو تشدد، اور خواتین کو ضرورت سے زیادہ میک اپ اور زیورات میں دکھایا جارہا ہے جوکہ حقیقت کے برعکس ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب نہ صرف حقیقت سے دور ہے بلکہ معاشرے میں ایک غلط تصور کو فروغ دے دہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر یہ غیر حقیقی اور نقصان دہ رجحانات کب ختم ہوں گے، یا کیا یہ سلسلہ اسی طرح ناظرین کے ذہنوں کو متاثر کرتا رہے گا؟
https://www.instagram.com/p/DMfDsXjs6Xw/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA==
صحیفہ نے کہا کہ ہمارے ڈراموں کو معاشرے کی مثبت عکاسی کرنی چاہیے، نہ کہ ان عناصر کی جو ذہنوں کو مزید خراب کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک تخلیقی ٹیمیں اور پروڈیوسرز نئے حقیقی موضوعات پر مبنی ڈراموں کی طرف نہیں آئیں گے، تب تک ڈرامہ انڈسٹری میں بہتری ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام ڈرامے ایک جیسے بن رہے ہیں یا زبردستی شادی ہورہی ہے یا زبردستی محبت کی جارہی ہے یا پھر ہر ساس ظلم کر رہی ہے۔ اداکارہ نے سوال اُٹھایا کہ کیا یہ سب صرف ریٹنگز کیلئے ہورہا ہے یا ہم معاشرے کو مزید خراب کر رہے ہیں۔؟
TagsShowbiz News Urdu