data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
(آخری حصہ)
انڈیا ٹوڈے کی مقبول اینکر سویتا سنگھ نے ٹی وی اسکرین پر چیخ چیخ کر کہا کہ کراچی ۱۹۷۱ کے بعد کا سب سے بُرا خواب دیکھ رہا ہے۔ سویت سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اب پاکستان کو ختم سمجھیے۔ جب سویتا سنگھ سے اِس سلسلے میں بات کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تو اُس نے کال اٹینڈ کرنے سے گریز کیا۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے ۹ مئی کو صبح آٹھ بجے ایکس پر لکھا کہ بندر گاہ پر کوئی حملہ نہیں ہوا اور معمول کے مطابق کام ہو رہا ہے۔ تب تک ہندی کے بیش تر اخبارات کراچی کی بندر گاہ کی تباہی کی خبر اپنے پہلے صفحے پر شایع کرچکے تھے۔ بھارتی ٹی وی چینل غلط رپورٹس چلاتے رہے۔ بے بنیاد باتیں اور دعوے پھیلانے میں ریٹائرڈ فوجی افسران نے کلیدی کردار ادا کیا۔ بریکنگ نیوز بینرز پر لڑاکا طیاروں کی تصویریں لگائی گئیں۔ پینل ڈسکشنز میں ریٹائرڈ فوجی افسران نے زوردار بڑھکیں ماریں اور پوری قوم میں جنگی جنون پیدا کردیا۔ ایک مرحلے پر حکومت نے ٹی وی چینلز کو انتباہ کیا کہ وہ اپنے گرافکس میں حملوں کے سائرن شامل نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے قوم ہیجان میں مبتلا ہو رہی ہے۔ حکومت کو اس بات کا بھی خدشہ لاحق تھا کہ اگر لوگ خبروں میں حملوں کے سائرن سُنتے رہے تو اُن کی نظر میں حکومت کی طرف سے بجائے جانے والے خطرے کے سائرنز کی کچھ قدر باقی نہ رہے گی اور وہ جنگ کے حوالے سے قدرے بے حِس ہوجائیں گے۔
اُدھر پاکستانی میڈیا نے بھی اپنے حصے کی بے بنیاد اور گمراہ کن خبریں پیش کیں۔ کبھی کہا گیا کہ بھارت نے افغانستان پر بمباری کی ہے اور کبھی بتایا گیا کہ پاک فوج نے بھارت میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز تباہ کردیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی درخواست پر ایک بیان میں پاک فوج کے میڈیا وِنگ نے کہا کہ تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر ہم نے جو معلومات میڈیا پر شیئر کیں اور جو پریس ریلیز جاری کیے اُن پر ہم قائم ہیں۔
زیادہ سے زیادہ سنسنی خیز خبریں شایع کرنے کی دوڑ نے پورے بھارت میں شدید ہیجانی کیفیت پیدا کردی۔ رائٹرز انسٹیٹیوٹ (آکسفرڈ یونیورسٹی) کے مطابق این ڈی ٹی وی بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی وی چینل ہے۔ ایک فیلڈ رپورٹر نے کسی بات پر جھنجھلا کر نیوز روم والوں سے جو کچھ کہا وہ پوری قوم نے سُن لیا۔ اُس نے کہا پہلے تو تم لوگ کہتے ہو اپ ڈیٹ دو، اپ ڈیٹ دو اور پھر کہتے ہیں کہ فیک نیوز کیوں چلائی۔
ہندی نیوز چینل آج تک کے ایک ٹاک شو میں ایک نوجوان نے جعلی اور جھوٹی خبروں کے نشر کرنے سے عالمی برادری میں بھارت کی بھد اُڑنے سے متعلق سوال کرنا چاہتا تو اینکر نے اُس کا سوال ختم ہونے سے پہلے ہی مائک اُس سے چھین لیا۔ جب واشنگٹن پوسٹ نے آج تک اور انڈیا ٹوڈے چلانے والے ادارے ٹی وی ٹوڈے کے تعلقاتِ عامہ کے سربراہ سے اس سلسلے میں اُن کی رائے جاننا چاہی تو اُنہوں نے جواب دینا گوارا نہ کیا۔ ایک بڑے انگریزی نیوز چینل کی اینکر نے واشنگٹن پوسٹ سے انٹرویو میں کہا کہ یہ سب کچھ ڈپریشن میں مبتلا کرنے والا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے گریبان میں جھانکیں۔
جب بھارتی ٹی وی چینلز پر بلنگ بانگ دعوے کیے جارہے تھے اور بے بنیاد خبروں کے ذریعے بھارتی عوام کو دھوکا دیا جارہا تھا تب بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مِسری اپنے ساتھیوں کے ساتھ صبح کا انتظار کر رہے تھے جب اُنہیں خاصے سُکون کے ساتھ پریس بریفنگ دینی تھی۔ وزیرِاعظم نریندر مودی نے ۱۰ مئی کو جنگ بندی کے بعد پہلی بار قوم سے اس سلسلے میں کچھ کہنے کی ہمت اپنے اندر پیدا کی۔ وزیرِخارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان اور بھارت کی فضائی معرکہ آرائی کے دوران ایکس پر صرف ایک جملے کے ذریعے اپنی حاضری ممکن بنائی۔ اِس خلا کو ٹی وی کے نیوز اینکرز نے پُر کیا۔ بھارتی بحریہ کے ایک سابق ایڈمرل نے کہا کہ ہم معلومات کی جنگ اِن کیریکٹرز (وی ٹی وی اینکرز) کے ہاتھوں ہار گئے ہیں۔ دوسری طرف بھارت کے ایک سینیر نیشنل سیکورٹی آفیشل نے (قدرے ڈھٹائی) سے کہا کہ غلط معلومات پھیلانے کا فائدہ بھی بھارت ہی کو پہنچا۔ ہمیں معلوم تھا کہ پاکستان میں ہمیں لوگ دیکھ رہے ہیں اِس لیے ہم نے زیادہ سے زیادہ کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کی اور اِس میں کامیاب رہے۔ اُس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم انفارمیشن اسپیس میں اپنی بھرپور موجودگی ثابت کرنا چاہتے تھے اور ایڈوانٹیج لینے کے خواہش مند تھے۔ اُس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کبھی کبھی انفارمیشن وار میں اپنے لوگوں ہی کو نقصان پہنچ جاتا ہے مگر کیا کریں کہ آج کے زمانے کی جنگ کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ سابق سیکرٹری خارجہ نروپما رائے کہتی ہیں کہ مسئلہ یہ ہے کہ ٹی وی چینلز میگا فون استعمال کر رہے ہیں۔ ہمیں مائکروفون کو ایسے لوگوں کے ذریعے استعمال کرنا ہے جن کی بات پر لوگ بھروسا کرتے ہیں، جن کا احترام کرتے ہوں۔ جھوٹ کی گرم بازاری کے ہاتھوں پیدا ہونے والی جنونی کیفیت نے بہت سے نیوز رومز میں کام کرنے والوں میں اپنے گریبان میں جھانکنے کی تحریک دی ہے تاہم عوام سے معافی مانگنے کا رجحان اب تک پیدا نہیں ہوسکا ہے۔ آج تک نیوز چینل پر کام کرنے والے ایک اینکر نے عوام سے اِتنا ضرور کہا ہے کہ ہماری بہت کوشش کے باوجود کچھ غلط اور بے بنیاد باتیں نشر ہوگئیں۔ اور اس کے لیے ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں۔ دوسرے بہت سے صحافی اپنے جھوٹ پر نہ صرف یہ کہ قائم ہیں بلکہ ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کہ جو کچھ اُنہوں نے کہا وہ قومی ضرورت کے تحت تھا۔ ٹائمز ناؤ نو بھارت کے اینکر سُشانت سِنہا نے کہا تھا کہ بھارتی ٹینک پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں۔ آٹھ منٹ کی ایک ویڈیو میں اُس نے کہا کہ ہر چینل نے کم از کم ایک غلطی ضرور کی جبکہ ہماری کوئی بھی غلطی ملک و قوم کے خلاف نہیں تھی۔ (تحریر: کرشمہ مہروترا)
www.
How misinformation overtook Indian newsrooms amid conflict with Pakistan
By Karishma Mehrotra
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی وی چینل بے بنیاد کہا کہ تھا کہ نے کہا
پڑھیں:
ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد عمران کو پلاٹس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم ، نوٹس کی کاپی سب نیوز پر
ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد عمران کو پلاٹس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم ، نوٹس کی کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ ،سول جج وقار احمد راجا نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نوٹس چیئرمین سی ڈی اے کو جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مختلف کیسز اور سماعتوں سے متعلق دیکھنے میں آیا ہے کہ مقررہ وقت میں سی ڈی اے کی طرف سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا نہ ہی ریکارڈ پیش کیا جاتا ہے ۔ نوٹس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر متعلقہ افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتوشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی بارشوں کا نیا سلسلہ ،این ڈی ایم اے کا ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری پنجاب اسمبلی،ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر اورشیخ امتیاز 15نشستوں کیلئے معطل پاک امریکا تجارتی ڈائیلاگ میں پیش رفت، وزیرخزانہ مذاکرات کی تکمیل کیلئے واشنگٹن روانہ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف مہم جاری الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم