حکومت تعلیم‘صحت‘ امن نہیں دے رہی‘ صرف ٹیکس اور ٹیکس کی گردان کررہی ہے‘حافظ نعیم الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم،صحت اور امن نہیں دے رہی، وہ صرف ٹیکس اور ٹیکس کی گردان کررہی ہے، حکومت مراعات یافتہ طبقہ کو مزید مراعات،اور غریبوں کو باندھ کر مار رہی ہے، چچا بھتیجی کی حکومت نے کسان اور زراعت پر ظلم کی حد کردی،بجٹ میں 111 محکموں کو ٹیکس استثنا دیا گیا ہے، ان میں سے کئی ایسے ہیں جو ٹرسٹ کے نام پر کاروبار چلاتے ہیں۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایف بی آر کی کرپشن، سود اور آئی پی پیز معاہدے ختم کرکے سالانہ ہزاروں ارب بچائے جاسکتے ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن کا بدترین دھندہ ہے جسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، پروگرام کا فرانزک آڈٹ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے لیے مختص کی گئی رقم آئی ٹی کی تعلیم کے لیے رکھی جاتی تو نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے۔بجٹ میں تعلیم کے شعبے کو ترجیح نہیں دی گئی، اور شمسی توانائی پر 18فیصد ٹیکس لگانے سے سولر پلیٹ کی قیمت میں مزید 3 ہزار اضافہ ہوچکا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اورا سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں6 سو فیصد اور عام ملازمین کے لیے صرف 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا جو ناقابل قبول ہے، حکومت کی جانب سے کم سے کم اجرت کا تعین نہیں بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کراچی میں عوام پانی کے لیے بلبلا رہے ہیں، کے فور منصوبہ 22 سال سے تعطل کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں نورا کشتی جاری، دونوں مل کر فارم 47 کا نظام چلا رہے ہیں۔ امیر جماعت نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دیا جبکہ حقیقت میں امریکی صدر منافق اور دھوکے باز ہیں،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکا سے مسئلہ فلسطین پر ڈٹ کر بات کریں۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی فلسطین کے لیے عالمی امن کارواں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خواجہ آصف نے چیئرمین سینیٹ اورا سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کو مالی فحاشی قرار دیا ہے تو وہ اس فاشسٹ نظام سے الگ کیوں نہیں ہوجاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا مراعات یافتہ طبقہ دکھاوے کے لیے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتا ہے، حقیقت میں یہ ایک ہیں اور اس میں اپوزیشن کی نام نہاد بڑی جماعتیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو انقلاب کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میم کے حساب سے تو بلاول زرداری ٹھیک جارہے ہوں گے اور بظاہر وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں کہ شاید ٹرمپ کی نظر میں ان کا کوئی مقام بن جائے البتہ اگر وہ واقعتا سفارت کاری میں کوئی نام بنانا چاہتے ہیں تو انہیں سنجیدہ اور ٹھوس بات کرنی چاہیے۔ اس موقع پر میں نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور سیکرٹری اطلاعات شکیل ترابی بھی موجود تھے۔
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن انہوں نے کہا نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کئے جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر نے کہا کہ لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے شہر کو آزادی دلائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کئے جا رہے ہیں، ٹرانسپورٹ ہے نہیں اور ای چالان ہزاروں میں آ رہے ہیں، لاہور میں جو چالان 200 روپے کا ہے وہ سندھ میں 5 ہزار روپے کا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کے کام بھی ہم کو دیکھنے پڑتے ہیں، ایس تھری منصوبہ کہاں چلا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے نہیں بن رہا، جبکہ ریڈ لائن نے یونیورسٹی روڈ کا برا حال کر دیا ہے، اورنج لائن میں بھی پورے اورنگی کو کور نہیں کیا گیا، 400 بسیں لا کر لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے، لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے شہر کو آزادی دلائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جیت کر لوگ کہتے تھے اختیارات ملیں گے نہیں تو کام کیسے کریں گے، پیپلز پارٹی کی سیٹوں میں من پسند حلقہ بندیوں کی وجہ سے اضافہ ہوا، پیپلز پارٹی نے دھاندلی کرکے اپنا میئر بنایا اور ابھی تک ٹاؤن کو اختیارات منتقل نہیں کیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کچرا اٹھانے کا اختیار بھی سندھ حکومت کے پاس ہے، گھر سے جو کچرا اٹھایا جاتا ہے اس کے پیسے لوگ خود ادا کرتے ہیں، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے پاس گھر سے کچرا اٹھا کر لینڈ فیلڈ سائٹ تک پہنچانے کا پورا میکنزم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کو کام کرنے سے روکا جارہا ہے، سٹی وارڈن کو استعمال کرکے کام میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، جماعت اسلامی اپنے ٹاؤنز میں اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہی ہے، 15 سالوں میں پیپلز پارٹی نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، صرف قبضے کی سیاست جاری ہے، گاؤں اور دیہات پر قبضے کے بعد شہروں پر قبضہ کر لیا ہے، تعلیم خیرات نہیں یہ ہمارے بچوں کا حق ہے۔