ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ بابراعظم کی کور ڈرائیور کے چرچے
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو کے چرچے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں بھی گونجنے لگے۔
لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں اور معرکہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
ہائی پروفائل میچ کے دوران انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین نے آسٹریلوی بیٹر مارنس لیبوشن اور جنوبی افریقی بیٹر ریان رکلٹن کے آؤٹ ہونے کے پیچھے تکنیکی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پلئیرز نے ایک ہی شاٹ کھیلتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوائیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کو بھارتی اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیا گیا
ناصر حسین نے کہا کہ ٹھیک ہے، کور ڈرائیور آنکھوں کیلئے پرسکوں شاٹ ہے، ویرات کوہلی، بابراعظم کا خیال آتا ہے۔
مزید پڑھیں: سابق انگلش کپتان کا نوجوانوں کو بابر اعظم سے تکنیک سیکھنے کا مشورہ
انہوں نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما کی مثال دی کہ شاٹ کھیلتے وقت انکے ہینڈ آئی کوارڈینشن بلکل درست تھا لیکن لیبوشن اور رکیلٹن میں اسکی کمی دیکھائی دی۔
مزید پڑھیں: وسیم اکرم کا اپنے مجسمے پر ردعمل سامنے آگیا
خیال رہے کہ سابق انگلش کرکٹر و کمنٹیٹر ناصر حسین غیر معمولی طور پر بابراعظم کی کور ڈرائیو کے بڑے مداح رہے ہیں، انہوں نے 2022 میں کہا تھا کہ بچوں کو سکھانے کیلئے پاکستان کے سابق کپتان کا ٹریڈ مارک شاٹ استعمال کریں گے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے چین میں یوٹونگ بس کمپنی کے حکام سے ملاقات کرکے انہیں سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
ملاقات میں سندھ میں ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ٹرانسپورٹ و متبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
یوٹونگ کے حکام نے وزراء کو اپنی نئی اور جدید ماڈل بسوں کے بارے میں بریفنگ دی، یوٹونگ حکام نے پاکستان بالخصوص سندھ میں بسیں متعارف کرانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو معیاری اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، دھابیجی اسپشل اکنامک زون غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہت بڑا موقع ہے، سرمایہ کاروں کو دس سالہ ٹیکس چھوٹ دی جارہی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ دھابیجی انڈسٹریل زون میں حکومت سندھ کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، سندھ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں عوام کو معیاری بس سروس فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یوٹونگ جیسے بین الاقوامی ادارے پاکستان آئیں اور جدید بسیں تیار کر کے یہاں کی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کریں، سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل سہولتیں اور تحفظ فراہم کرے گی۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں ماحول دوست اور توانائی کے متبادل ذرائع پر مبنی پبلک ٹرانسپورٹ متعارف کرائی جائے، یوٹونگ بسیں ماحول دوست اور توانائی کے متبادل ذرائع کے حوالے سے بہترین آپشن ثابت ہو سکتی ہیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت شفاف سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور سرمایہ کاروں کو پائیدار کاروباری ماحول کی فراہمی حکومت سندھ کا عزم ہے۔