ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں میں امریکا شامل نہیں: روبیو
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں میں امریکا شامل نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ امریکا کا اسرائیلی حملوں میں کوئی کردار نہیں اور نہ ہی ایران کو امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرنا چاہیے۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہمیں آگاہ کیا تھا کہ یہ ایکشن اسرائیل کے دفاع کےلیے لازمی ہے۔
مارکو روبیو نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی مفادات کے تحفظ کےلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ساتھ ہی ہم خطے میں اپنے شراکت داروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔
بتاتے چلیں ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا اہم حامی امریکا اسرائیل کی مہم جوئی کے نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔