اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛ انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، اس دوران انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں 2241 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں کھو کر ایک لاکھ 21 ہزار 851 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں پی ایس ایکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی۔ جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حارث رؤف کی سزا میں 2 ڈی میرٹ پوائنٹس بعد میں شامل کیے گئے
اسلام آباد(نیوز دیسک )حارث رؤف کی سزا میں 2 ڈی میرٹ پوائنٹس بعد میں شامل کیے گئے
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی 2 ڈی میرٹ پوائنٹس کی سزا بعد میں شامل کی گئی۔
ایشیا کپ کے فائنل میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے میں نیا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق حارث روف کو سماعت کے دوران دو ڈی میرٹ پوائنٹس دینے کا نہیں صرف 30 فیصد جرمانے کی سزا کا بتایا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر سے سماعت میں کہا گیا کہ وہ اگر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرلیں تو سزا کم ہوجائے گی۔
ذرائع کے مطابق دوران سماعت حارث روف نے خلاف ورزی تسلیم کرنے سے انکار کیا تو اُ نہیں 30 فیصد جرمانے کی سزا کا ہی بتایا گیا۔
ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران کسی بھی لمحے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس کا ذکر تک نہیں کیا گیا، یہ سزا بعد میں شامل کی گئی۔
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جانے کی وجہ سے اُن کے 4 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوئے، یوں حارث رؤف کو 2 میچز کے لیے معطل کیا گیا۔