اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کے بعد پاکستان نے اپنے شہریوں و زائرین کی حفاظت کیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا،پاکستان نے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں،ایران میں پاکستانی زائرین اور شہریوں کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی۔

تہران میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔نائب وزیراعظم نے تہران میں پاکستان سفارتخا نے کو بھی کمیونٹی اور زائرین کوسہولیات دینے کی ہدایت جاری کر دی ان کاکہناہے کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388  پر رابطہ کیاجا سکتا ہے۔تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سفارت خانے کا ہاٹ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار کے مطابق ایران میں موجودپاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور زائرین کی مدد کیلئے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ  یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔اسحاق ڈار کاکہناہے کہ زائرین کی مددکیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال رہیگا۔ تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو معاونت فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ایران میں موجود پاکستانی شہری مدد کیلئے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں اپنے شہریوں  و زائرین کی حفاظت اور سہولت یقینی بنانے کیلئے ہم نے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کردیا ہے جو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کرے گا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور زائرین کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

حکومت ایران میں مقیم اپنے شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسرائیلی حملے کے بعد پاکستانی شہریوں اور زائرین کی سہولت کیلئے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کردیا گیا ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو ایرانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گھناؤنے اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کے ساتھ ساتھ انسانیت کے ضمیر کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے اور علاقائی استحکام و بین الاقوامی سلامتی کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔اسرائیلی حملے علاقائی و عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ، مشکل کی گھڑی میں ایران کیساتھ ہیں۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زائرین کی حفاظت کیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ تہران میں پاکستان پاکستانی شہریوں میں پاکستانی اور زائرین ایران میں

پڑھیں:

عراق، زیارات کیلئے 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا

عراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا، یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق اب زیارت ویزہ کے اجرا کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔ عراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، البتہ 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا، یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق نئی پالیسی کا براہِ راست اثر نوجوان زائرین پر پڑے گا جو انفرادی طور پر زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم خاندانوں کے ساتھ آنے والوں کے لیے راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے
  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • عراق: مقدس مقامات کی زیارت اب صرف مخصوص عمر کے افراد کیلئے
  • عراق جانیوالے زائرین کیلئے بغداد نے ویزہ پالیسی بدل دی
  • عراق، زیارات کیلئے 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا
  • پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں، 74 فیصد شہریوں کی رائے
  • ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی
  • اسکیم33 میں تعمیراتی مافیا کا راج قائم