پاکستانی زائرین اور شہریوں کے لئے تہران میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے کھلا رہے گا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور زائرین کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت ایران میں مقیم اپنے شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں پاکستانی زائرین اور شہریوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی، تہران میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ وزیر خارجہ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو معاونت فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ایران میں موجودپاکستانی شہری مدد کیلئے 2166941388 پر رابطہ کریں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور زائرین کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت ایران میں مقیم اپنے شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ واضح رہے اسرائیلی حملے میں ایران کی اہم شخصیات سمیت متعدد افراد شہید ہوئے ہیں جس کے بعد ایران میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران میں
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔