ایرانی آرمی چیف محمد باقری بھی اسرائیلی حملے میں شہید
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی سنگین صورت اختیار کر گئی ہے، ایرانی آرمی چیف محمد باقری بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری کی شہادت کی تصدیق سامنے آ گئی ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے اس الم ناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ملک کے اہم عسکری اور سائنسی شخصیات بھی جان کی بازی ہار گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے بیک وقت ایران کے مختلف شہروں پر کئی فضائی حملے کیے جن میں پاسدارانِ انقلاب کے اہم دفاتر، اسٹریٹجک تنصیبات اور حساس مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کا دائرہ دارالحکومت تہران سے لے کر قم، تبریز، اصفہان، ارومیہ، مراغہ اور اہواز تک پھیلا ہوا تھا، جہاں شدید دھماکوں اور تباہی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں نہ صرف ایران کی عسکری قیادت کو نشانہ بنایا گیا بلکہ کئی اعلیٰ سائنسی ماہرین بھی جاں بحق ہوئے، جو ملک کے دفاعی اور ایٹمی پروگرام میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دہشتگردوں نے معصوم پختون عوام پر کیے گئے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی
ذرائع نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں فتنتہ الخوراج کے ڈرون مارٹر حملوں کا بیشتر نشانہ معصوم پختون عوام ہیں، اس کی بنیادی وجہ فتنہ الخوارج کی ڈرونز کے استعمال سے ناواقفیت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فتنۃ الخوارج کی جانب سے ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں معصوم پختون عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں فتنتہ الخوراج کے ڈرون مارٹر حملوں کا بیشتر نشانہ معصوم پختون عوام ہیں، اس کی بنیادی وجہ فتنہ الخوارج کی ڈرونز کے استعمال سے ناواقفیت ہے۔ فتنہ الخوارج کے ان ڈرون حملوں میں جاں بحق افراد کی لاشوں پر پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ فتنہ الخوارج کے پاس جدید ٹیکنالوجی کا اسلحہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی سرپرستی کا واضح ثبوت ہے، گرفتار دہشتگردوں سے بھی یہ انکشاف ہوچکا کہ انہیں بھارتی فنڈنگ اور افغان حکومت کی سہولت کاری حاصل ہے۔
بھارت افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں پراکسی وار جاری رکھے ہوئے ہے، یہ حقائق واضح کرتے ہیں کہ ڈرون حملے پاک فوج نہیں بلکہ خود فتنہ الخوارج کر رہے ہیں۔ ان ڈرون حملوں کیلئے فتنہ الخوارج کو بھارتی فنڈنگ اور افغان عبوری حکومت کی سہولت کاری حاصل ہے۔