اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں گزشتہ مالی سال 41 فیصد سے زائد اضافہ ہوا اوربرآمدات 710.3 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں ۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے اشیاء اور خدمات کی مجموعی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں ۔ سعودی عرب کو اشیاء و خدمات کی مجموعی برآمدات گزشتہ سال میں 1.

08 ارب ڈالرز رہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا کہ سعودی کمپنی آرامکو نے تیل و گیس کمپنی ''گو'' کے 40 فیصد حصص حاصل کئے۔سعودی عرب کی کمپنی ''الوافی انرجی'' نے گزشتہ برس ''شیل پاکستان'' کے اکثریتی حصص حاصل کیے۔سعودی جنرل ہسپتال ڈھائی سو ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔اس منصوبے کے تحت لاہور اسمارٹ سٹی میں 300 بستروں پہ مشتمل ہسپتال قائم کیا جائے گا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

 وزیرِ تجارت جام کمال کی تہران میںایران کے اول نائب صدر سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر تجارت جام کمال خان نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ جس میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی
  • گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز
  • جولائی اور اگست کے  درمیان ملکی تجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
  • پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
  •  وزیرِ تجارت جام کمال کی تہران میںایران کے اول نائب صدر سے ملاقات
  • ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال 9.9فیصد اضافہ
  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
  • لوگوں چیٹ جی پی ٹی پر کیاکیا سرچ کرتے ہیں؟ کمپنی نے تفصیلات جاری کر دیں
  • سوشل میڈیا کی ہوس اور ڈالرز کی لالچ، بچوں نے باپ کے آخری لمحات کا وی لاگ بنادیا