ایران پر اسرائیلی جارحیت: پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث پی آئی اے نے خلیجی ممالک، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کردیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، گلف ممالک کی پروازیں اب اومان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات جانے والی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن استعمال کر رہی ہیں، جبکہ ٹورنٹو اور پیرس کی پروازیں بھی اومان کی حدود سے گزر رہی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر فعال ہے اور اضافی فضائی ٹریفک کو مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔
اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی ایئر اسپیس سے گزرنے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں، اور بہترین ایئر اسپیس مینجمنٹ کے ذریعے اضافی پروازوں سے کامیابی سے نمٹا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اربعین کیلیے زمینی راستے سے ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد
اسلام آباد:اربعین کے لیے زمینی راستے سے زیارات پر ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وفاقی وزیر داخلہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائرین صرف ہوائی جہاز کے ذریعے زیارات پر ایران اور عراق جا سکیں گے، زائرین کو روڈ کے ذریعے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا اور پابندی کا فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ زائرین فضائی سفر کے ذریعے زیارات پر جا سکیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فضائی پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اربعین زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ فلائٹس کا انتظام کیا جائے گا۔