کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپوردل کادورہ پڑنے سے چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لندن (نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور معروف بھارتی صنعت کار سنجے کپور 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے کپور لندن کے نواحی علاقے میں واقع گارڈز پولو کلب میں پولو کھیلتے ہوئے اچانک گر پڑے،انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی لیکن تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ انہیں پولو میچ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا تھا۔
سنجے کپور آٹو موبائل کمپنی “سونا کومسٹار” کے چیئرمین تھے، جو عالمی سطح پر آٹو پارٹس فراہم کرنے والی معروف کمپنی سمجھی جاتی ہے،انہوں نے ایم آئی ٹی اور ہارورڈ بزنس سکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔
سنجے کپور اور کرشمہ کپور 2003 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم باہمی اختلافات کے باعث 2016 میں اُن کی طلاق ہوگئی،اُن کے دو بچے بیٹی سمیرا اور بیٹا کیان ہیں۔
وفات سے چند گھنٹے قبل سنجے کپور نے سوشل میڈیا پر احمد آباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کیا تھا، جس کی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
سنجے کپور کی اچانک وفات پر بھارتی فلم انڈسٹری سمیت کاروباری حلقوں میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
کرشمہ کپور سے تعزیت کیلئے کرینہ کپور، سیف علی خان، ملائکہ اروڑہ سمیت متعدد قریبی رشتہ دار اور دوست ان کے گھرپہنچ گئے ہیں۔
سنجے کپور کی آخری رسومات لندن میں ادا کیے جانے کا امکان ہے،تاہم اس حوالے سے اہل خانہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ۔
مزیدپڑھیں:اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی عوام کیا سوچ رہے ہیں اور کیا کچھ ہوسکتا ہے؟ تہران یونیورسٹی کے پروفیسر کا بیان آگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کرشمہ کپور سنجے کپور
پڑھیں:
مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ٹیلی ویژن کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سارہ عمیر نے حال ہی میں اپنی کرینہ کپور سے مشابہت سے متعلق گفتگو کی۔
سارہ عمیر نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، ان کا پہلا ڈرامہ 2008ء میں پی ٹی وی پر نشر ہوا تھا، اس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، سارہ عمیر نجی ٹی وی کے مشہور ریئلٹی شو دیسی کڑیاں کی فاتح بھی رہ چکی ہیں، حال ہی میں سارہ عمیر نجی ٹی وی کے ایک ریئلٹی شو کے پانچویں ہفتے میں ایلیمنیٹ ہوگئیں ہیں۔
انہوں نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ مجھے کرینہ کپور جیسا سمجھتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
سارہ عمیر نے کہا کہ مجھے کرینہ کپور سے مشابہت کی باتیں اس وقت سے سننے کو مل رہی ہیں جب میں اس فیلڈ میں بھی نہیں تھی، کہتے ہیں دنیا میں 6 لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے چہرے ملتے جلتے ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ میں وہ دوسری انسان ہوں جو کرینہ کی ہم شکل ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی رائے اس بارے میں مختلف رہی، زیادہ تر صارفین نے کہا کہ سارہ عمیر کرینہ کپور سے نہیں ملتیں لیکن وہ اپنی جگہ نہایت حسین ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ آپ بالکل کرینہ کپور جیسی نہیں لگتیں لیکن بہت خوبصورت ہیں، ایک اور نے کہا کہ آپ کے چہرے کی بناوٹ کرینہ سے ملتی ہے، مگر آپ زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔
Post Views: 6