اسرائیل فوج کا مسجداقصیٰ پر دھاوا، نمازیوں کے لیے مکمل طور پر بند کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یروشلم: اسرائیل نے کورونا وبا کے بعد پہلی بار مسجد اقصیٰ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا ہے جس کے باعث آج مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ بھی نہیں ہوسکی۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی “وفا” کے مطابق صیہونی فورسز نے فجر کی نماز کے بعد مسجد پر دھاوا بولا اور وہاں موجود نمازیوں کو زبردستی نکال دیا۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے تمام دروازے بند کردیے اور کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بندش ایران پر حملے کے چند گھنٹوں بعد کی گئی جبکہ مغربی کنارے میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
اسلامی وقف کے بین الاقوامی امور، سیاحت اور سفارتکاری کے ڈائریکٹر عون بزباز نے مڈل ایسٹ آئی کو بتایا کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ کشیدگی کو مسجد اقصیٰ کا مزید کنٹرول حاصل کرنے کیلیے استعمال کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ بندش عوام کی حفاظت کے لیے ہے لیکن صرف وقف کے ملازمین کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ کی بندش اور نمازیوں پر پابندی مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
الحمداللہ، احمد پور ایسٹ تا بہاولپور ایم ایل-1 کی تعمیر مکمل ہو گئی، مریم نواز
سماجی رابطے کی ویب سائٹ " ایکس" پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ الحمدللہ، احمد پور ایسٹ فلائی اوور جو کہ احمد پور ایسٹ تا بہاولپور ایم ایل-1 پر تعمیر کیا گیا ہے جو مکمل ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ احمد پور ایسٹ تا بہاولپور ایم ایل-1 کی تعمیر مکمل ہو گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ " ایکس" پر مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ الحمدللہ، احمد پور ایسٹ فلائی اوور جو کہ احمد پور ایسٹ تا بہاولپور ایم ایل-1 پر تعمیر کیا گیا ہے جو مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں 4.5 کلومیٹر سڑک اور 2500 فٹ طویل فلائی اوور شامل ہے، یہ منصوبہ شہر میں داخل ہونے والی ٹریفک کو فائدہ دے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خاص طور پر ان علاقوں سے آنے والوں کو جیسے اُچ شریف، کوٹلہ موسیٰ خان، چوک بھٹہ اور محمود شہید، یہ منصوبہ احمد پور ایسٹ شہر کو احمد پور ایسٹ جھنگڑا انٹرچینج روڈ سے بھی منسلک کرتا ہے، جس کے ذریعے مسافروں کو جھنگڑا پر ایم-5 موٹروے تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔