مسجد الحرام میں گمشدہ حجاج کے لیے 6 زبانوں میں رہنمائی کی سہولت فراہم
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ادارہ امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام میں گمشدہ حجاج کی آسانی کے لیے 6 عالمی زبانوں میں رہنما مراکز کی سہولت فراہم کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے حج کے بعد مکہ مکرمہ میں آنے والے لاکھوں حجاج کو مختلف نوعیت کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں جن میں گمشدہ حجاج کو رہنمائی فراہم کرنے کی خدمت بھی شامل ہے۔
(جاری ہے)
امسال رہنمائی مراکز میں عربی ، انگلش سمیت متعدد زبانوں کے ماہرین کی خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ مسجد الحرام میں موجود حجاج کی رہنمائی ان کی زبان میں کی جاسکے۔ حرمین اتھارٹی نے کہا ہے کہ مراکز کے اہلکار مسجد الحرام کے داخلی اور خارجی دروازوں کے علاوہ بیرونی صحنوں اور مختلف مقامات پر موجود ہوتے ہیں جو گمشدہ حجاج کی ہر طرح رہنمائی کرتے ہیں ۔ مرکز کے اہلکاروں کے پاس موجود جدید ترین ڈیوائسز ہیں جن کے ذریعے وہ حجاج کے نسک کارڈ میں موجود کیو آر کوڈ یا بار کوڈ سکین کرکے ان کی رہائش کا مقام معلوم کرلیتے ہیں جس کے بعد انہیں وہاں باآسانی پہنچا دیا جاتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مسجد الحرام
پڑھیں:
آئین موجود‘ عمل نہیں‘ جج بھی غیر مطمئن ہیں: حافظ نعیم
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر ظلم کا نظام مسلط ہے، آئین تو موجود ہے،اس پر عمل نہیں ہوتا، عدالتوں سے عوام ہی نہیں،ججز بھی غیر مطمئن ہیں۔ پیسے والا انصاف خرید لیتا ہے،غریب کی نسلیں عدالتوں کے دھکے کھاتی ہیں۔ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جماعت اسلامی نچلی سطح تک عوام کو انصاف دلانے کیلئے کوشاں ہے۔ جاگیر دار کسان اور سرمایہ دار اور ٹھیکیدار مزدور کے خون پسینے کی کمائی کھا رہے ہیں۔شوگر ملز مافیا حکومت میں بیٹھ کر عوام کو لوٹ رہا ہے۔حکمران عوام کا استحصال کررہے ہیں۔ ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو مہنگائی،بے روز گاری اور لاقانونیت سے نجات دلانے کیلئے ملک کے ہر گوٹھ اورگاؤں اور شہر کے ہر محلہ اور یونین کونسل میں عوامی کمیٹیاں بنا رہی ہے۔ یہ عوامی کمیٹیاں ظلم و ناانصافی کے خلاف عوام کو متحد اور منظم کریں گی۔