Jang News:
2025-07-30@04:12:11 GMT

شمالی وزیرستان: فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

شمالی وزیرستان: فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈی پی اوشمالی وزیرستان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محمد خیل گاؤں میں پیش آیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا ہے کہ پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کی ہے،واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

جاں بحق چاروں افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہوٹل ملازم جاں بحق

کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا، مقتول چار بچوں کا باپ، عمر کوٹ کا رہائشی اور کراچی میں چائے کے ہوٹل پر ملازمت کرتا تھا.

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ شروع کردی فائرنگ کی زد میں آکر 36 سال کا کریم جاں بحق ہوگیا۔

مقتول کریم چائے کے ہوٹل پر گزشتہ تین سال سے ملازمت کر رہا تھا اور پندرہ سال قبل کراچی آیا تھا، وہ چار بچوں کا باپ تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دو ڈاکوؤں کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ موٹر سائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب ایک اور واقعے میں گلشن اقبال پولیس کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے، گرفتار زخمی ملزمان سے اسلحہ اور چھینے گئے چار موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔

واضح رہے کہ رواں سال اب تک 54 شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد زخمی
  • کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہوٹل ملازم جاں بحق
  • بینکاک میں مسلح شخص کی فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1 نوجوان جاں بحق، دو افراد زخمی
  • باغ میدان میں خوارج کی ایک اور بزدلانہ کارروائی ، احتجاجی شہریوں پر پہاڑوں سے فائرنگ، تین افراد شہید، نو زخمی
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار کی کار میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش
  • وادی تیراہ میں امن مارچ پر فائرنگ میں بچوں سمیت 7 بے گناہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جنید اکبر
  • کوئٹہ، سی ایم گولڈ کپ کے دو مختلف میچز میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
  • وادی تیراہ میں احتجاجی شہریوں پر فائرنگ، 3 افراد شہید 9 زخمی
  • نوشہرو فیروز میں مسلح افراد نے سینئر سول جج کے گھر پر فائرنگ کردی، نوجوان شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل