ایران کے خلاف صیہونی جارجیت، مسجد جمکران میں سرخ پرچم لہرا دیا گيا، انتقام یقینی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
قم سے تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کے بعد جمعہ کی صبح زائروں اور مسجد جمکران کے ذمہ داروں کی موجودگی میں انتقام کی علامت کے طور پر سرخ پرچم مسجد کے فیروزی گنبد پر لہرا دیا گیا اور عوام نے صیہونی حکومت سے انتقام کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے مقدس شہر قم کی معروف مسجد جمکران میں " یا لثارات الحسین" کے نعرے کے ساتھ سرخ پرچم لہرا دیا گيا ہے جس کے بعد عوام نے صیہونی حکومت سے سخت انتقام کا مطالبہ کیا ہے۔ قم سے تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کے بعد جمعہ کی صبح زائروں اور مسجد جمکران کے ذمہ داروں کی موجودگی میں انتقام کی علامت کے طور پر سرخ پرچم مسجد کے فیروزی گنبد پر لہرا دیا گیا اور عوام نے صیہونی حکومت سے انتقام کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
جمکران مسجد کے علاوہ ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے مظاہرے کر کے صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کا پرزور مظاہرہ کیا ہے۔ ایران کے اعلیٰ حکام نے صیہونی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت نے آج صبح ایران کے مختلف علاقوں، خاص طور پر دارالحکومت تہران کے رہائشی علاقوں پر فضائی جارحیت کی۔ جس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سلامی اور ایٹمی سائنسدانوں سمیت متعددعام شہری شہید و زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صیہونی حکومت نے صیہونی ایران کے لہرا دیا عوام نے کے خلاف کیا ہے
پڑھیں:
ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور ہو گی، پاک سعودیہ معاہدہ
سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
یہ معاہدہ، جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔