نہیں بتانا چاہتے کہ آیت اللہ خامنہ ای ہمارا نشانہ ہیں، ترجمان اسرائیلی فوج
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
TEL AVIV:
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معنی خیز انداز میں کہا کہ ہم نہیں بتانا چاہتے کہ آیت اللہ خامنہ ای ہمارا نشانہ ہیں۔
اسرائیلی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ اس بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔
جب اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیفرین سے براہِ راست سوال کیا گیا کہ آیا آیت اللہ خامنہ ای اسرائیلی حملوں کا ہدف بن سکتے ہیں، تو انہوں نے اس کی نہ تصدیق کی اور نہ تردید اور معنی خیز انداز میں صرف اتنا کہا کہ نہیں بتانا چاہتے کہ آیت اللہ خامنہ ای ہمارا نشانہ ہیں۔
ماضی میں اسرائیل حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو بھی براہ راست نشانہ بنا کر شہید کر چکا ہے جس کے باعث اس بات کا خدشہ بڑھ گیا ہے کہ ایران کی اعلیٰ سیاسی قیادت بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتی ہے۔
ایران کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر براہِ راست ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ایرانی حکام متعدد مواقع پر خبردار کر چکے ہیں کہ قیادت کو نشانہ بنانے کی صورت میں فیصلہ کن اور تباہ کن جوابی کارروائی کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اللہ خامنہ ای
پڑھیں:
حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان(Aleema khan) نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔