بدبخت بیٹے کا بوڑھی ماں پر تشدد ڈی آئی جی سکھر نے نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت)گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کی جانب سے ایک بوڑھی عورت پر تشدد/تذلیل کرتا ہوا دیکھا گیا تھا۔ ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے نوٹس اور احکامات پر ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو اس واقعہ میں ملوث ملزم کو فلفور گرفتار کرنے کے سخت احکامات جاری کئے گئے تھے ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات کے بعد ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں ایس ایچ او اے سیکشن محمد قابل بھیو نے کاروائی کر کے اس تذلیل والے واقعے میں ملوث ملزم عبدالقدیر ولد زاھد حسین سندرانی سکنہ شانتی نگر گھوٹکی کو گرفتار کر کے سرکار کی مدعیت میں کرائم نمبر 189/2025 دفعہ 354.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میرے بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے، عمران خان
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ان کے بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی رہائی کے لیے احتجاج کی غرض سے پاکستان آنے کی خبریں سامنے آرہی تھیں تاہم آج ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔
اطلاعات کے مطابق آج اڈیالہ جیل میں مقدمات کی سماعت تھی جس میں عمران خان اور ان کے دو وکلا بھی موجود تھے عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے امریکا سے واپس جاچکے ہیں اور پانچ تاریخ آپ کی تحریک کی تاریخ ہے کیا احتجاج میں آپ کے بیٹے شرکت کریں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں وہ احتجاج کے لیے نہیں آئیں گے۔
پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کئی بات واضح طور پر کہا تھا کہ دونوں بیٹے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں گے تاہم آج احتجاج والی بات عمران خان نے خود ختم کردی لیکن اگر وہ والد سے ملنے کے لیے آئیں گے تو ایک الگ بات ہے اور عدالت انہیں ضرور ملنے دے گی۔