بھارت: مہاراشٹر میں ندی پر بنا پل گرنے سے 25 سیاح بہہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی: بھارت کی ریاست مہاراشٹرا پُونے کی ’’اندرائنی ندی‘‘ پر بنا ایک پل ٹوٹ جانے کے باعث تقریباً 25 سیاح ندی میں بہہ گئے، جن میں سے کچھ کو ریسکیو کر لیا گیا اور 5 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔
حادثے کے وقت پل کے اوپر درجنوں سیاح موجود تھے کہ پل اچانک ٹوٹ گیا اور کم از کم 25 افرد اندرائنی ندی میں گر کر بہہ گئے، جائے وقوعہ پر موجود افراد نے کچھ سیاحوں کو بچالیا جبکہ ریسیکو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیں کی جارہی ہیں جس کے دوران 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی اور بہہ جانے والے دیگر افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
اندرائنی ندی پر واقع پل ٹونٹے کی ایک وڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی لوگ پانی کے تیز بہاؤ بہہ گئے۔ فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ اندرائنی ندی پر واقع یہ پل پرانہ اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے 2 سے 3 ماہ پہلے ہی بند کر دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود یہاں سیاح مسلسل آ رہے تھے۔ اسی لیے اب اس بات کی تحقیقات کی جائے گی کہ آیا یہ حادثہ کسی لاپروائی کی وجہ سے تو پیش نہیں آیا۔
واضح رہے کہ پونے کی اندرائنی ندی ایک معروف سیاحتی مقام ہے اور ہر سال اس موسم میں لوگ یہاں آتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ وقت سے یہ پل بند تھا اس کے باوجود لوگ وہاں پہنچ رہے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پل پر زیادہ بوجھ پڑنے کی وجہ سے وہ ٹوٹ گیا۔
اس حادثے پر مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ اس وقت بہہ جانے والے افراد کے ریسکیو پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے۔ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی جلد موقع پر پہنچنے والی ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب پل ٹوٹنے سے ایسا کوئی حادثہ پیش آیا ہو۔ کچھ سال پہلے گجرات کے موربی میں بھی پل ٹوٹنے سے 135 سے زاید افراد کی دردناک موت ہوئی تھی۔ اس حادثے کے بعد بھی انتظامیہ کی لاپروائی سامنے آئی تھی اور پل کے معیار پر سوال اٹھے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور: گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
پشاور کے علاقے داؤد زئی میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول فضل امین عرف یارباش اجرتی قاتل اور پولیس کو مطلوب تھا۔