چین کا جاپانی طیاروں پر مداخلت کا جوابی الزام
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے جاپان کی جانب سے جاری بیان کے جواب میں ٹوکیو حکومت پر مداخلت کا الزام عائد کردیا۔ اس سے قبل جاپان نے چینی فوج کے طیاروں کے جاپانی طیاروں کے انتہائی قریب آنے کے سلسلہ وار واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک وڈیو میں کہا ہے کہ بیجنگ نے جاپان کو سخت نوٹس بھیجا ہے۔ انہوں نے جاپانی جہازوں اور طیاروں پر جان بوجھ کر چین کی فوجی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے سلامتی کے خطرات پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈی سی سکھر کااعلامیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے شہر کے مویشی مالکان اور عام شہریوں کو ایک اعلامیہ میں آگاہ کیا ہے کہ سڑکوں، بازاروں، نہروں اور دیگر عوامی مقامات پر مویشیوں اور دیگر جانوروں کی آزادانہ آمد و رفت پر کمشنر سکھر کی جانب سے 15 جولائی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے، جسکے تحت کسی بھی شخص کو اپنے جانور چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔