ایرانی میزائلوں سے تل ابیب میں امریکی سفارتخانہ متاثر، کوئی جانی نقصان نہیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
امریکی نمائندہ مائیک ہکبی نے بتایا ہے کہ تل ابیب میں واقع امریکی سفارتخانے کی ایک شاخ کو ایرانی میزائلوں کے قریبی دھماکوں کے باعث معمولی نقصان پہنچا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میزائل سفارتخانے کی عمارت سے براہ راست نہیں ٹکرائے، تاہم ان کے دھماکوں سے پیدا ہونے والے دھچکوں (concussions) سے عمارت کے کچھ حصے متاثر ہوئے ہیں۔
مائیک ہکبی نے یہ بھی واضح کیا کہ اس واقعے میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا اور فی الحال یروشلم اور تل ابیب میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے عارضی طور پر بند رکھے گئے ہیں۔
Our @usembassyjlm US Embassy in Israel & Consulate will officially remain closed today as shelter in place still in effect.
انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور سیکورٹی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا جب تک اسرائیل کی پشت پناہی نہیں چھوڑتا، تعاون ممکن نہیں: خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا جب تک اسرائیل کی پشت پناہی نہیں چھوڑتا، تعاون ممکن نہیں ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کے پشت پناہی سے پیچھے نہیں ہٹتا اور خطے سے اپنے فوجی اڈے ختم نہیں کرتا تعاون کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کی غرور و تکبر سے بھری ذہنیت صرف یہ چاہتی کہ اس کی مانی جائے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اگر ہمارا ملک مضبوط ہوگا تو اس کے مخالفین کو یہ سمجھنے میں دیر نہیں لگے گی کہ ایک مضبوط ملک سے جنگ لڑنے میں ان کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہے تو اس عمل سے ہمارے ملک کو تحفظ حاصل ہوگا۔