ایرانی سپریم لیڈر زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل، اسرائیلی حملوں کے بعد تہران میں ہنگامی صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ایرانی سپریم لیڈر زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل، اسرائیلی حملوں کے بعد تہران میں ہنگامی صورتحال WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز
تہران:عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے تناظر میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو اہل خانہ سمیت تہران میں واقع ایک زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
دوسری جانب ایرانی ڈرون لانچنگ کنٹرول روم کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی افسران اسرائیل کی جانب ڈرونز لانچ کرتے ہوئے قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں اور اللہ سے نصرت کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایرانی افسران جذبۂ ایمانی سے لبریز دکھائی دیتے ہیں اور یہ منظر ایرانی قوم کے حوصلے کی عکاسی کرتا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی بدستور برقرار ہے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ ”ہم وہی کرتے ہیں جو ہمیں کرنا ہوتا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے“۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تہران سے اسرائیل کو جوہری اور بیلسٹک میزائلوں کا خطرہ لاحق ہے، اسی لیے ہم نے اپنی معلومات امریکا کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ اسرائیل نے ایران کے چیف جوہری سائنسدان پر حملہ کیا اور ان کی اعلیٰ عسکری قیادت کو بھی نشانہ بنایا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کا کردار واضح ہے، وہ جانتا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے۔ ان کے مطابق، امریکی پائلٹس بھی ایران کی طرف سے اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ڈرونز کو مار گرا رہے ہیں، اور امریکا اپنا اچھا برا خود سمجھتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران نے موساد کے ایک ایجنٹ کو پھانسی دیدی ایران نے موساد کے ایک ایجنٹ کو پھانسی دیدی اسرائیل کا حملہ: پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف محمد کاظمی اور نائب شہید امریکا، ایران-اسرائیل جنگ میں شامل ہوسکتا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کراچی: صدر میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد امریکا نے سفارتی عملے کو اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کردی جان بچانے کا واحد طریقہ ہے اسرائیل چھوڑ دو، ایرانی فوج کا اسرائیلی شہریوں کو انتباہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ
وفد میں یونیورسٹی آف صدا و سیما ایران کے صدر ڈاکٹر شہاب اسفندیاری، سابق نائب وزیر کھیل و نوجوانان ایران واحد یمن پور، انسٹیٹیوٹ آف کلچر اینڈ آرٹ ایران کے ڈائریکٹر سجاد صفار ہارندی، ٹی وی پروڈیوسر مجتبیٰ حیدری، میڈیا پروفیشنل علی رضا کمیلی اور ٹی وی پروڈیوسر علی صدرینیا شامل تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ

اسلام ٹائمز۔ ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ وفد کے اعزاز میں الفارابی ایڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وفد میں یونیورسٹی آف صدا و سیما ایران کے صدر ڈاکٹر شہاب اسفندیاری، سابق نائب وزیر کھیل و نوجوانان ایران واحد یمن پور، انسٹیٹیوٹ آف کلچر اینڈ آرٹ ایران کے ڈائریکٹر سجاد صفار ہارندی، ٹی وی پروڈیوسر مجتبیٰ حیدری، میڈیا پروفیشنل علی رضا کمیلی اور ٹی وی پروڈیوسر علی صدرینیا شامل تھے۔ منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔