نئے مالی سال میں "چیف منسٹر آسان کاروبار سکیم" میں توسیع کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
راؤ دلشاد:نئے مالی سال میں پنجاب حکومت کی جانب سے "چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس سکیم" کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سکیم کے تحت کاروباری افراد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 89 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے.
منصوبے میں اہم ترامیم بھی زیر غور ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔ قرض کی دیگرسکیموں سےمستفیدافرادبھی اس پراجیکٹ سےقرض لےسکیں گے.
ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
پنجاب حکومت کیجانب سےآسان شرائط کےتحت کاروباری قرض دیاجارہاہے.چیف منسٹرپنجاب آسان کاروبار فنانس کےتحت زیادہ سےزیادہ 3کروڑتک کاقرض دیاجا رہا ہے۔وزیراعلیٰ کو11جنوری کومنصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی سمری ارسال کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس کی منظوری کی درخواست دے دی ۔وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس کی منظوری کی بھی درخواست کی گئی۔پی آئی ٹی بی کی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کی گئی۔
ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ ، 50 بیلسٹک میزائل داغ دیئے
نادراکےذریعےدرخواست دہندگان کےکوائف کی تصدیق کی اجازت کی درخواست کی گئی۔ایف بی آر اور این ٹی این کی تصدیق کی اجازت کی درخواست بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس منصوبے کی لاگت مستقبل میں 100ارب کی جائیگی۔31جنوری کو کابینہ کیلئے سمری ارسال کی گئی،14 جنوری کو صوبائی کابینہ نے منظوری دیدی۔16جنوری کومریم نوازنےوزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبارکارڈمنصوبےکاافتتاح کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازنےوزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبارفنانس منصوبےکاافتتاح کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کا ٹیلفونک رابطہ
5سال میں قرض کی واپسی ہوگی، نئےکاروبارکو6ماہ اورپرانےکاروبارکو 3ماہ کی توسیع ملےگی۔قرض کی درخواست کی فیس 5 ہزار اور 10 ہزار روپے رکھی گئی۔پنجاب حکومت30 جون تک 9 ارب 10 کروڑ روپے تقسیم کرے گی۔قرض کی واپسی کی قسط ہر ماہ کی یکم تاریخ ہوگی۔تاخیر پر ایک ہزار روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔حکومت چھوٹےکاروبارکیلئے2ارب اوربڑےکاروبارکیلئے7ارب17کروڑ70لاکھ خرچ کریگی۔سمال اینڈ میڈیم ٹرم آنٹرپرینیورز کو پنجاب بینک کے ذریعے قرض دیا جا رہا ہے۔
اتنی بار شادی کا ذکر کرچکی ہوں اب شادی نہیں ہورہی؛ اداکارہ لائبہ خان
منصوبےکےتحت انڈسٹریل اسٹیٹس ، سپیشل اکنامک زونزمیں کاروباری سرگرمیاں بڑھائی جائیں گی۔ٹریڈایسوسی ایشنز، ٹریڈباڈیزاورپرائیویٹ سیکٹرکی شراکت سےکاروبارکوفروغ دینےکےاقدامات کیےجائینگے۔پنجاب بھر کے نوجوانوں کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔