امیر اور بے وفا شخص کو ترجیح دوں گی، کومل میر
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کراچی:
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر نے ایک حالیہ انٹرویو میں دلچسپ اور حیران کن بیانات دیے ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے کومل میر سے سوال کیا کہ وہ پیسہ پسند کریں گی یا پیار؟ جس پر اداکارہ نے پیار کے مقابلے میں پیسے کو ترجیح دی۔
میزبان نے اگلا سوال کیا کہ اگر انہیں "وفادار مگر غریب شخص” اور "بے وفا مگر امیر شخص” میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ کیا کریں گی؟
کومل میر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کوئی وفادار نہیں ہوتا، اس لیے میں بے وفا اور امیر شخص کو ہی منتخب کروں گی۔
اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کومل نے ایمانداری سے جواب دیا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔
کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جب امیر شخص دھوکا دے گا تو یہی انٹرویو دکھایا جائے گا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کومل میر
پڑھیں:
زائرین پر پابندی، علامہ ناظر تقوی نے حل پیش کردیا، خصوصی انٹرویو
پاکستانی حکومت کیجانب سے زائرین کیلئے اربعین حسینیؑ کے زمینی سفر پر اچانک پابندی کیوں؟ حکومت نے فیصلے سے قبل شیعہ عمائدین و قائدین کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا؟ زمینی سفر پر پابندی سے قبل سفر زیارت کیلئے مکمل تیار زائرین کو نعم البدل کیوں نہیں دیا گیا؟ جنگ کے باوجود ایران، جنگ زدہ تباہ حال عراق زائرین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تیار، جبکہ پاکستان سیکیورٹی فراہمی سے انکاری کیوں؟ پاکستانی زائرین ایران اور عراق میں محفوظ، لیکن اپنے ملک میں غیر محفوظ کیوں؟ کوئٹہ تفتان راستہ سیکیورٹی مسائل کا شکار ہے تو ریمدان کے راستے سے کیوں نہیں بھیجا جا رہا؟ آرمی چیف بتائیں کہ کیا زائرین کیلئے ایک روٹ کو محفوظ نہیں بنایا جا سکتا؟ زمینی سفر سے پابندی سے قبل ہوائی و بحری سفر سے متعلق اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے؟ آرمی جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) سمیت پاکستان بھر میں دہشتگردی کے واقعات ہو چکے ہیں، تو کیا اسے بہانہ بنا کر پورا ملک بند کر دیا جائے؟ دہشتگردوں کے بجائے زائرین کیلئے راستے بند کیوں کئے جا رہے ہیں؟ شیعہ عمائدین و قائدین مسئلے کا حل دینے کیلئے تیار لیکن حکومت مشاورت سے دور کیوں؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ سید ناظر عباس تقوی کا تعلق صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے ہے۔ اپنے زمانہ طالب علمی میں ان کا تعلق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے رہا تھا، آغاز سے ملی معاملات میں کافی فعال ہیں۔ بعد ازاں تحصیل علم کیلئے قم المقدسہ تشریف لے گئے، تحصیل علم کے بعد وطن واپسی کے بعد تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم سے عملی میدان میں فعالیت کا آغاز کیا۔ وہ شہید علامہ حسن ترابی کے دست راست کہلائے جاتے تھے۔ بعد ازاں شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر، صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری اور صدر کے عہدے پر فرائض انجام دیئے۔ حال میں وہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ اتحاد بین المسلمین کے بھی داعی ہیں، تمام سیاسی، مذہبی و سماجی حلقوں میں انکی شخصیت قابل احترام نگاہ سے دیکھی جاتی ہے، وہ متحدہ مجلس عمل میں بھی فعال کردار ادا کر چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں سعودی عرب میں انہیں بلاجواز گرفتار کر لیا گیا تھا، کئی ہفتوں بعد وہ رہائی پا کر وہ وطن واپس پہنچے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے پاکستانی حکومت کیجانب سے زائرین اربعین حسینیؑ کے زمینی سفر پر پابندی، پس پردہ حقائق، مسئلے کا حل و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر مختصر نشست کی، اس موقع ہر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial