WE News:
2025-08-01@15:30:29 GMT

بلوچستان: رکھنی میں دھماکہ ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

بلوچستان: رکھنی میں دھماکہ ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی

بلوچستان کے ضلع بارکھان کی تحصیل رکھنی کے مرکزی بازار میں زوردار دھماکہ ہوا۔ ایس ایچ او پولیس ابرار احمد نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ شہر کے گنجان آباد بازار ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ابرار احمد نے بتایا کہ دھماکہ کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹا کرنا شروع کر دیے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس پر حملہ، بلوچستان میں اب کیا ہونے والا ہے؟

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔

ادھر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے رکنی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی پر دل گرفتہ ہیں، زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے دشمنوں کا عمل ہے۔ معصوم جانوں کا ضیاع ناقابلِ برداشت سانحہ ہے۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشتگردی، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

صوبائی وزیر نے کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ ادارے فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کریں اور دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان حملہ بم دھماکا خودکش دھماکا رکھنی حملہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان حملہ بم دھماکا خودکش دھماکا رکھنی حملہ

پڑھیں:

بلوچستان کی ترقی اور دہشتگردی کا قلع قمع، قومی یکجہتی کی ضمانت ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہے، کیونکہ یہی قومی یکجہتی اور استحکام کی بنیاد ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی سربراہ نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں سے خطاب کیا جن میں پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی، بیوروکریسی، اساتذہ، میڈیا اور نوجوان شامل تھے۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی کھلی سرپرستی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی یہ ناکام کوشش بلوچستان کے عوام کی گہری حب الوطنی کو نشانہ بنانے کی سازش ہے۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ چین، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا کہ بھارت ’معرکہ حق‘ میں شکست کے بعد اپنی سازشوں میں شدت لاتے ہوئے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے عناصر کو پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار کے مہرے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، مگر یہ تمام دہشتگرد گروہ بھی ’معرکہ حق‘ کی مانند شکست اور رسوائی کا سامنا کریں گے، ان شااللہ۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا نسل نہیں ہوتی، اس لیے پوری قوم کو یکجہتی کے ساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مشترکہ قومی سوچ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ صوبے کی ترقی کے ذریعے قومی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے خطے میں امن کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش اندرونی یا بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان ہر دم تیار ہیں اور قومی وقار اور شہریوں کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر آرمی چیف اور شرکا کے درمیان کھلا اور بے تکلف تبادلہ خیال بھی ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’معرکۂ حق‘ 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان آئی ایس پی آر بلوچستان بھارت چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فتنہ الخوارج فتنہ الہندوستان

متعلقہ مضامین

  • شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کاحملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی،ایک ڈاکو ہلاک
  • میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار
  • تھانے پرکواڈ کاپٹر سے حملہ ،خیبرپختونخوا سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • رحیم یارخان: شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکارشہید،2 زخمی
  • صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 5 ایلیٹ جوان شہید، 2 زخمی
  • رحیم یار خان: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی
  • نام نہاد امریکی امداد کیخاطر 1 ہزار 330 فلسطینی شہری شہید
  • بھارت دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • شکارپور: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک اغواء
  • بلوچستان کی ترقی اور دہشتگردی کا قلع قمع، قومی یکجہتی کی ضمانت ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر