مخصوص نشستوں کا معاملہ‘ نظرثانی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ کا 11 رکنی آئینی بینچ آج (سوموار) کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالت عظمیٰ کے 13رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثا نی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اخترافغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پہنور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقرنجفی پر مشتمل 11رکنی آئینی بینچ پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر کی جانب سے دائر 8 نظرثانی درخواستوں پرسماعت کرے گا۔ مدعا علیہ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ کیس کی کاروائی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست دکھائی جائے گی۔ فیصل صدیقی کے بعد سینیٹر حامد خان، سلمان اکرم راجہ، عزیز کرامت بھنڈاری اوردیگر وکلاء دلائل دیں گے۔ جبکہ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس نعیم اخترافغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 5رکنی آئینی بینچ آج (سوموار)کو صبح ساڑھے 9بجے تین ہائی کورٹس سے ججز کے اسلام آبادہائی کورٹ میں تبادلہ اور ججز کی سنیارٹی کے معاملہ پر دائر 12درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی سمیت پانچ درخواست گزار ججز کے وکیل بیرسٹر سید صلاح الدین احمد جواب الجواب میں اپنے دلائل کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔توقع ہے کہ سوموار کے روز ہی کیس کا مختصر فیصلہ سنادیا جائے گایا فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جائے گاجو بعد میں سنایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: درخواستوں پر
پڑھیں:
فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
(شاہین عتیق) فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جاے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔