بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات چیت نہیں ہورہی اور نہ ہی ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔16 جون 2025ء )سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات چیت نہیں ہورہی اور نہ ہی ہوگی، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بھارت سے جنگ کے بعد فوج کا مورال بلند ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
بھارت سے جنگ کے بعد فوج کا مورال بلند ہے، اسٹیبلشمنٹ جس کو فوج کہتے اس کا مورال آسمان تک بلند ہے، پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، قوم یوم تشکر منا رہی ہے۔ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پی ٹی آئی سے بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جب ملک کو آئی ایم ایف، ایس آئی ایف سی ، اور جنگ کے موقع پر ضرورت تھی اس وقت آپ نے ساتھ نہیں دیا۔(جاری ہے)
اب کیا ضرورت ہے؟ بانی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات نہیں ہورہی اور نہ ہی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست عمران خان، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے سیاست سیکھی ہے، مولانا فضل الرحمان ان سب کے سیاسی گرو ہیں، میں منافق نہیں ہوں، اگر ضرورت پڑی تو میں ان کے پاس بھی جاؤں گا۔ مزید برآں سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بجٹ پر کچھ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، مشکل حالات میں بجٹ پیش ہوا ہے، درخواست کی تھی پراپرٹی پرسیون ای کا ٹیکس ہٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظرکسانوں کیمسائل پرتوجہ دینا ہوگی، کسانوں سے متعلق پالیسی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر بنائی جائے، این ایف سی ایوارڈ کے لیے صوبوں کو ساتھ بیٹھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ امپورٹ پالیسی کو احتیاط سے بنائیں، اکانومی کو ڈاکومنٹڈ کرنا ضروری ہے، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نیک نیتی سے کام کررہے ہیں میری پہلے بانی پی ٹی آئی پھر آصف زرداری اور اب مولانا فضل الرحمن ٹریننگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے تاجروں کی گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا نے کہا کہ کوئی بات ضروری ہے فوج کا
پڑھیں:
پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا، بلاول
اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں ہماری جیت کو راتوں رات شکست میں بدل دیا گیا مگر آج ہم یہاں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج آزاد کشمیر کا پارلیمانی اجلاس تھا، پی پی اور کشمیر کی تاریخ سامنے ہے، پی پی کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی۔
انہوں ںے کہا کہ ہم نے ہر جگہ کشمیر کا مقدمہ رکھا ہے، پی پی نے پچھلے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا، بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی جس میں اسٹیبلشمنٹ کا رول سب کے سامنے تھا ان حالات میں بھی پی پی کے امیدواروں نے سخت حالات کا مقابلہ کیا مگر آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں راتوں رات ہماری جیت کو شکست میں بدل دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی سوچ اور سازش کے نتیجے میں کشمیر میں سیاسی خلا پیدا کیا گیا جس سے عوام کو نقصان پہنچا مگر پیپلز پارٹی پھر بھی پیچھے نہیں ہٹی اور اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی کرتے رہے اور آج پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کشمیر کے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں، پیپلز پارٹی ایک جمہوریت پر یقین رکھنی والی جماعت ہے، اس اسمبلی کا جو وقت بچا ہے وہ پیپلز پارٹی کے لئے امتحان ہوگا، پیپلز پارٹی کے وزیراعظم سے لے کر ہر کارکن تک کوشش ہوگی کہ عوام کے مطالبات کا تحفظ کیا جاسکے، میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا، میں آپ کی نمائندگی آزاد کشمیر سمیت ہر جگہ پر کروں گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں کشمیر سے ہوگا۔