‘تہران کے 3 لاکھ لوگ شہر چھوڑ جائیں’، ٹرمپ کے بعد اسرائیل نے بھی دھمکی دے دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران کے وسطی علاقے میں رہنے والے لاکھوں افراد کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، کیونکہ ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت ایران اور اسرائیل کے درمیان شدت اختیار کرتے تنازعے کے چوتھے روز سامنے آئی ہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کی ایک اینکر اس وقت لائیو نشریات کے دوران اسٹوڈیو سے بھاگ گئیں جب بمباری کے دوران ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک سخت پیغام جاریکرتے ہوئے تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کی تاکید کی گئی تھی۔ ’ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سب کو فوراً تہران خالی کر دینا چاہیے۔‘
یہ بھی پڑھیں:جی7 اجلاس میں صدر ٹرمپ کا غیر متوقع قدم، جنگ بندی کی کوشش یا نئی کشیدگی؟
یہ انتباہ تہران کے اس مرکزی حصے پر اثرانداز ہوا جہاں سرکاری ٹیلی ویژن، پولیس ہیڈکوارٹر اور دیگر اہم عمارتیں واقع ہیں، اور جہاں تقریباً 3 لاکھ 30 ہزار افراد مقیم ہیں۔ اسرائیلی فوج اس سے قبل بھی غزہ اور لبنان میں حملوں سے قبل شہریوں کو انخلا کے مشورے دیتی رہی ہے۔
ادھر امریکی ذرائع کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان اس ہفتے ایک ممکنہ ملاقات پر بات چیت جاری ہے، جس کا مقصد ایٹمی معاہدے کی بحالی اور اسرائیل-ایران جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرنا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ملاقات کی تجویز زیر غور ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ جی7 سربراہی اجلاس اچانک چھوڑ کر پیر کے روز ایک دن قبل ہی کینیڈا سے روانہ ہو گئے، ایسے وقت میں جب اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی شدید تر ہو چکی ہے اور امریکی صدر تہران سے فوری انخلا کا اعلان کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کی تو امریکی اڈے نشانہ بنیں گے، عراقی حزب اللہ کی امریکا کو دھمکی
یہ سربراہی اجلاس عالمی بحرانوں کو کم کرنے کے لیے بلایا گیا تھا، تاہم ایران کے جوہری پروگرام پر تنازعہ نے اجلاس کی فضا کو تلخ بنا دیا، جو کہ مزید بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے، واضح رہے کہ اسرائیل نے 4 روز قبل ایران کے خلاف فضائی بمباری کی مہم کا آغاز کیا تھا۔
اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ تہران کو اپنے جوہری پروگرام پر قابو پانا ہوگا، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے, ان کا کہنا تھا کہ ایرانی رہنما مذاکرات کے خواہش مند ہیں لیکن انہیں معاہدے کے لیے 60 دن دیے گئے تھے اور وہ اس مدت میں کوئی فیصلہ نہ کر سکے، جس کے بعد اسرائیلی حملے شروع ہوئے۔ ’انہیں معاہدہ کرنا ہوگا۔ ‘
جب اُن سے پوچھا گیا کہ امریکا اس تنازعے میں کب فوجی طور پر شامل ہو سکتا ہے، تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج دفاعی پوزیشن پر ہیں جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وائٹ ہاؤس کے ترجمان ایلکس فائفر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہم امریکی مفادات کا دفاع کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل امریکا امریکی صدر ایران تہران جوہری پروگرام جی7.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل امریکا امریکی صدر ایران تہران جوہری پروگرام کے درمیان ایران کے تہران کے
پڑھیں:
امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
ایران کی ایئرڈیفنس کے جوائنٹ ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو جنگ بندی سے قبل جارحیت کے دوران فضائی جنگی صلاحیت اور آلات کو بڑا نقصان پہنچایا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو جنگ کے دوران جدید ڈرونز سمیت جنگی آلات کی مد میں کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا۔
علی رضا الہامی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو پہنچنے والے نقصانات سے انہیں ایران کے اندر اپنے اہداف کی نشان دہی اور نشانہ بنانے کی صلاحیت پر بدترین اثر پڑا اور اس کے نتیجے میں فضائی کارروائی کی صلاحیت محدود ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے منفرد اور مؤثر جواب کے لیے ڈسپرشن، الیکٹرونک ڈسپشن اور درست نشانہ پر حملوں جیسی ذہین حکمت عملیوں کا استعمال کیا گیا، دشمن کے فضائی حملوں کے اثرات کو نمایاں طور پر کم کر دیا اور اس کی ڈرون صلاحیتوں کو بھی کمزور کر دیا۔
کمانڈر نے کہا کہ ایرانی ایئرڈیفنس نے امریکا اور اسرائیل کے ایئرکرافٹ، ایم کیو-9 ریپر، ہرمیس 900، آربیٹر، لیوکاس اور ہیرمس 450 اور جنگی لڑاکا طیاروں کی فلیٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے ریڈار ڈیٹا پروسیسنگ اور دیگر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، دشمن کو اپنے فائر پاور اور جدید ٹیکنالوجی پر انحصار تھا۔
علی رضا الہامی نے کہا کہ ایران کے جدید اور مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک نے حملہ آور دشمنوں کی فضائی قوت کو ایسا بھاری نقصان پہنچایا جو فضائی جنگوں کی تاریخ کے بدترین نقصانات میں شمار ہوتے ہیں۔