لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار اللہ کی امانت اور ایک ایک پائی عوام کی ہے۔ ہماری خدمت کا سفررُکے گا نہیں۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے پیش کردہ بجٹ کو ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ قرار دیتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی خدمت کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ یہ زیرو ٹیکس بجٹ ہے، لیکن اس کے باوجود صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پائی پائی عوام کی امانت ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں۔ مریم نواز شریف نے فنانشل ڈسپلن، ای ٹینڈرنگ اور گڈگورننس کی وجہ سے اسکینڈل فری ترقیاتی عمل کو حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی قرار دیا۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ 700 سڑکوں کی تعمیر و توسیع پر کام جاری ہے، جس سے 12 ہزار کلومیٹر سڑکوں کا نیٹ ورک مکمل ہوگا۔ تعلیم و صحت کے شعبوں میں بجٹ کی موجودہ سطح کو تاریخ کا سب سے بڑا اقدام قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فری میڈیسن ہر اسپتال میں فراہم کی جائے گی جب کہ اسکولوں میں تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں 94 نئے ترقیاتی پروگرامز اور 100 منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جو ماضی میں کسی حکومت نے نہیں دیے۔ پچھلا بجٹ بھی ریکارڈ تھا، لیکن اب ہم اپنے ہی ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں 40 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر 40 سال میں نہ ہو سکی، لیکن ان کی حکومت مختصر وقت میں یہ ہدف حاصل کرے گی۔ عید کے موقع پر پورے صوبے میں صفائی کے ریکارڈ قائم کیے گئے، افسران خود سڑکوں پر نکلے، عوامی خدمت کو مشن سمجھ کر کام کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے گی جب کہ سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل پرفارمنس بونس دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار مقرر کر دی گئی ہے اور اجرتوں کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے ہوئے بھی حکومت نے 740 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیا جب کہ مقامی قرضوں کی شرح میں 94 فیصد کمی آئی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ تمام اعداد و شمار خود زبانی یاد ہیں اور صوبائی اسمبلی میں مکمل شفافیت کے ساتھ فنڈز کے استعمال کی تفصیل پیش کی جائے گی۔

انہوں نے چیف سیکرٹری، وزیر خزانہ، وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مریم اورنگزیب اور تمام ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  اقتدار اللہ تعالیٰ کی امانت اور عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے۔ کامیابی صرف نیت اور محنت سے حاصل ہوتی ہے، اور ہم یہ سفر جاری رکھیں گے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان مریم نواز کی امانت انہوں نے عوام کی

پڑھیں:

زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے اسے بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے، اوزون کی تباہی کا مطلب، امراض، فصلوں کی بربادی اور نسلِ نو کے مستقبل کے لئے خطرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے، پہلی بار پنجاب کیلئے جامع ماحولیاتی پالیسی دی تاکہ زمین بچوں کے لئے محفوظ رہ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں جو کلین انرجی سے چلتی ہیں اور آلودگی کم کرتی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کے ذریعے شجرکاری کر کے فضا کو ازسرِنو سانس لینے کے قابل بنایا جا رہا ہے، پنجاب تیزی سے گرین انرجی، سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے، اوزون پروٹیکشن محض حکومت کی نہیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں، پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز
  • وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، مریم نواز
  • عوام کی خدمت پر تنقید کی جارہی ہے، ایسا کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
  • میں ناقدین کی بےبسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
  • تنقید کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز