صوبہ سندھ کو لیبرل صنعتی پالیسی کی ضرورت ہے،صدر نکاٹی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)سندھ کے بجٹ پر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ کو لیبرل صنعتی پالیسی کی ضرورت ہے۔فیصل معیز خان نے تجویز کیا کہ شہر کے ساتوں صنعتی زونز کے لئے بجٹ میں رقم مختص کی جائے۔ صدر نکاٹی نے کہا کہ کمبائند ایفولنٹ پلانٹ صنعت کی ضرورت ہے، سیف سٹی منصوبے میں شہر کے ساتوں صنعتی زونز کو شامل کیا جائے۔،حیدرآباد سکھر موٹر وے کی تعمیر فوری کی جائے،اس منصوبے سے کراچی سمیت سندھ بھر کا معاشی رابطہ موثر ہوجائے گا،یہ منصوبہ تقریبا!144ارب روپے کی لاگت کا ہے مگر حیران کن بات یہ ہے کہ وفاق نے اس منصوبے کیلئے 15ارب روپے رکھے ہیں جو وفاق کا سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے عدم توجہ کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس آر بی کرپشن کا گڑھ ہے اس مسئلہ کو حل کیا جائے اور کراچی کے انفرااسٹرکچر کوجلد سے جلد درست بنانے کیلئے ترقیاتی منصوبے فوری شروع کئے جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دبئی کاایک اور انقلابی قدم ، ایک لائسنس پر کئی فری زونز میں کام کی اجازت
کاروباری سہولیات کو مزید مؤثر اور بین الاقوامی کمپنیوں کیلئے پُرکشش بنانے کے سلسلے میں دبئی نے ایک اور انقلابی قدم اٹھا لیا ۔ نئے تجارتی اصلاحاتی منصوبے ”ون فری زون پاسپورٹ“ کے تحت اب کمپنیاں ایک ہی لائسنس کے ذریعے مختلف فری زونز میں بغیر کسی اضافی رجسٹریشن کے باآسانی کاروبار کر سکیں گی۔
یہ منصوبہ دبئی کی کاروباری فضا کو مزید مربوط، تیز اور لچکدار بنانے کی بڑی کوشش ہے، جس کے تحت فرانس کے عالمی شہرت یافتہ فیشن ہاؤس ”لوئی وِٹوں“ نے سب سے پہلے اس اسکیم کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
لوئی وٹون اب اپنا گودام جبل علی فری زون میں برقرار رکھے گی جب کہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر فری زون میں قائم جدید ترین عمارت ”ون زعبیل“ میں اپنا کارپوریٹ دفتر قائم کرے گی۔ اس طرح ایک ہی لائسنس کے ذریعے دو الگ الگ فری زونز میں بیک وقت آپریشنز ممکن ہو سکیں گے۔
یہ پیشرفت اس امر کا ثبوت ہے کہ فری زونز میں کاروباری وسعت اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان، تیز اور مؤثر بنائی جا چکی ہے۔ دبئی فری زون کونسل کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جمعہ المطروشی کے مطابق اس اسکیم کے تحت فری زون لائسنس میں توسیع کا عمل محض پانچ دن میں مکمل ہو جاتا ہے، جو دبئی کی مؤثر انتظامی مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔
کاروباری ماہرین کا کہنا ہے کہ لوئی وٹون جیسی لگژری برانڈ کی تیزی اور اعتماد کے ساتھ اس منصوبے میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ دبئی کے ضوابط بین الاقوامی معیار کے اداروں کے لیے نہایت پُرکشش اور موزوں ہیں۔
ون فری زون پاسپورٹ“ دبئی کو عالمی سطح پر ایک ایسا مرکز بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے جہاں عالمی کاروبار جدید سہولیات کے ساتھ مستحکم انداز میں فروغ پا سکتے ہیں۔