کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ پٹرول بحران پر قابو پانے کیلئے متحرک
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
گزشتہ چار روز سے جاری پٹرول بحران پر قابو پانے کیلئے ڈی سی کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں آئل مارکیٹینگ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں افسران نے پمپس کا دورہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ میں پٹرول کے بحران پر قابو پانے کے لئے متحرک ہو گئی۔ اس حوالے سے ڈی سی کوئٹہ نے اجلاس طلب کیا، جبکہ بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مختلف پٹرول پمپس کے دورے کئے۔ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ جس کے دوران سب ڈویژن سٹی، سب ڈویژن صدر، سب ڈویژن سریاب اور سب ڈویژن کچلاک کے تمام پٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے پمپ مالکان کو سختی سے تنبیہ جاری کی کہ کسی بھی صورت پٹرول کی قلت یا ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ اگر کسی پمپ پر ذخیرہ اندوزی یا فراہمی میں تعطل پایا گیا تو متعلقہ پمپ کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس سے قبل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت شہر میں پٹرول کی ترسیل اور دستیابی کی مکمل بحالی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر اوگرا، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں بشمول شیل، پی ایس او، بائیکو اور دیگر کمپنیوں کے نمائندگان اور پمپ منیجرز کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں شہر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں حائل رکاؤٹوں کو دور کرنے اور عوام کی مشکلات کے فوری حل کے لئے متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام کمپنیوں کو ہدایت جاری کی کہ پٹرول کی مکمل اور بلا تعطل سپلائی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور شہر کے کسی بھی پمپ کو بند نہ ہونے دیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام پٹرول پمپس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور ہر پمپ پر اسٹاک کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران کو بھی واضح ہدایات دی گئیں کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویژنز میں پٹرول پمپس کے باقاعدہ دورے کریں اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔ ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے اور صورتحال کی خود نگرانی کر رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ پٹرول پمپس سب ڈویژن جائے گی
پڑھیں:
طور خم بارڈر افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دیا جائے گا
ویب ڈیسک:طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ نے بتایا کہ امیگریشن اور کسٹم کے عملے کو صبح 7 بجے طلب کیا گیا، پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے، تاہم دوطرفہ تجارت کیلئے یہ بدستور بند ہی رہے گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا تجارت کیلئے پاک افغان سرحدیں کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست