پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرول 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل فی لیٹر 7 روپے 95 پیسے مہنگا کر دیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام جو پہلے ہی غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا عذاب جھیل رہے ہیں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، اس اضافے سے عوام پر براہ راست مہنگائی کا بوجھ بڑھنے کے ساتھ ساتھ انہیں بالواسطہ بھی مہنگائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں ٹرانسپورٹ اور روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہے۔ یہ بات درست ہے کہ اسرائیل ایران تنازع کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے مگر سوال یہ ہے کہ جب عالمی منڈی تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس کا فائدہ عوام کو کیوں نہیں پہنچایا جاتا؟ اس وقت حکومت اس کمی کو پٹرولیم لیوی یا دیگر ٹیکسز بڑھا کرسرکاری خزانے میں ڈال دیتی ہے تاکہ حکومتی آمدنی برقرار رہے، اس کمی کا کوئی فائدہ براہ راست عام صارفین تک پہنچنے نہیں دیا جاتا، گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے شہریوں سے ایک لیٹر پٹرول پر 107 روپے 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 104 روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنز کے نام پر وصول کیا جاتا ہے، سرکاری دستاویز کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے، پٹرولیم لیوی کا سب سے زیادہ بوجھ شہریوں پرلاد دیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ کے فی لیٹر میں 15 روپے 78 پیسے کسٹمز ڈیوٹی بھی شامل ہے، پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ڈیلرز کا کمیشن وصول کیا جا رہا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، حکومت کچھ اور نہ سہی کم از کم پٹرولیم لیوی ہی کم کر دے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں پیسے فی لیٹر ہائی اسپیڈ
پڑھیں:
5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا
تیمور جھگڑا - فوٹو: فائلاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔
پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔
اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟