فارم 47 کی حکومت کے بجٹ اعداد و شمار بوگس ہیں: عالیہ حمزہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
تحریکِ انصاف پنجاب نے وفاقی بجٹ اور ملک میں معاشی بدحالی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ ملک میں معاشی بدحالی پر وائٹ پیپر جاری کر رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت کے بجٹ اعداد و شمار بوگس ہیں، زراعت اورانڈسٹری کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کسانوں کو مافیا کہہ رہی ہیں، ہر فرد کو دس لاکھ کے ہیلتھ کارڈ سے محروم کر دیا گیا ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر تمام ٹیکس لگادیا گیا۔
عالیہ حمزہ نے یہ بھی کہا کہ پارلیمان میں بیٹھے لوگوں کی تنخواہوں میں 800 فیصد اور سرکاری ملازم کی تنخواہ میں صرف 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ خزانہ خود کہہ رہے ہیں معاشی طور پر ناکام ہو چکے ہیں، گروتھ کے جھوٹے اعداد و شمار جاری کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا ہمارے لیڈر سے جو سلوک ہو رہا ہے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہم تیار ہیں، اڈیالہ سے کال آتے ہی سڑکوں پر ہوں گے، تحریکِ انصاف پُرامن احتجاج کرے گی ۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا.(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا.