پرتشدد ریلی کیس:عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی عبوری ضمانتیں منظور
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک :انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 8 فروری کو ہونے والی پرتشدد ریلی اور ریاست مخالف نعرے بازی کے مقدمے میں (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ، انتظار پنجوتھہ اور فلک ناز بلوچ کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔
رپورٹس کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے درخواست ضمانتوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ زبیر خالد عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ان کے مؤکلین بے قصور ہیں اور انہیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے۔
ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے درخواست ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں کو کنفرم کر دیا۔
واضح رہے کہ مقدمہ 8 فروری کو نکالی گئی مبینہ طور پر پرتشدد ریلی اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس: عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور دھمکیوں کے کیس میں نامزد ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے کیس کی سماعت کی، جس دوران تفتیشی افسر محمد اسحاق عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے موقع پر سامعہ حجاب بھی عدالت میں موجود تھیں۔ عدالتی عملے نے ہدایت دی کہ جج کے حکم پر میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر جانا ہوگا۔
سماعت کے دوران سامعہ حجاب نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ جج عامر ضیا نے استفسار کیا کہ کیا آپ کا معاملہ حل ہو گیا ہے؟ جس پر سامعہ حجاب نے جواب دیا کہ جی، ہمارا معاملہ طے ہو گیا ہے۔
مزید سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتیں اور اس معاملے سے دستبردار ہو رہی ہیں۔
سامعہ حجاب نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ملزم کے ضمانت حاصل کرنے اور بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
سامعہ حجاب کے بیان کے بعد عدالت نے حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی۔ ملزم کے خلاف تھانہ شالیمار میں 2 مقدمات درج تھے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے حسن زاہد پر الزام عائد کیا تھا تھا کہ انہوں نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا تھا۔
بعد ازاں ملزم کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اغوا کیس ٹک ٹاکر سامعہ حجاب ضمانت منظور وی نیوز