راولپنڈی:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  مختلف آپریشنز میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 20 کروڑ ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 199.

372 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

اسلام آباد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز4 سے  گاڑی سے 254 گرام وزنی 490 ایکسٹسی گولیاں برآمد کرکے ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا، جس نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

دیگر کارروائیاں

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاہور سے ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا گیا۔ کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر  قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 2.218 کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

اسی طرح راولپنڈی چکلالہ گیریژن میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنے والے پارسل سے 70 گرام ویڈ  برآمد ہوئی۔  سبزی منڈی انٹرچینج ایکسپریس وے کے قریب گاڑی سے 13.2 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اُدھر کوئٹہ کچلاک-یارو بائی پاس روڈ کے قریب  اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 100 کلو ہیروئن اور 80 کلو مارفین برآمد کرلی گئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر  گیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برآمد کرکے ملزم کو گرفتار

پڑھیں:

رینجرز نے لیاری گینگ کے مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا

رینجرز نے لیاری کینگ وار کے کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کا جرائم کی روک تھام کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے نیاآباد سے دورانِ اسنیپ چیکنگ لیاری گینگ وار (وصی اللہ لاکھوگروپ) سے تعلق رکھنے والے ملزم تنویرعرف ولری ولد فقیر محمد کو گر فتارکر لیا۔

ابتدائی تفیش کے مطابق ملزم موسٰی لین لیاری میں ایک بلڈر کو بھتے کی پرچی دینے میں ملوث ہے۔ ملزم جنوری 2025 میں پولیس مقابلے میں مطلوب تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ پاک کالونی میں درج ہے۔

ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے خلاف بھی تھانہ پاک کالونی میں ایف آئی آر درج ہے۔ ملزم ایک عادی مجرم ہے اور رینجرز کے ہاتھوں 2024 میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ گرفتارملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • رینجرز نے لیاری گینگ کے مطلوب کارندے کو گرفتار کرلیا
  • کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • کراچی، پولیس مقابلوں میں4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار، 2 فرار