ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے سیکڑوں مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ریلویز نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں مسافروں کو پکڑ کر لاکھوں روپے جرمانے اور کرایہ وصول کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کی ہدایت پر کمرشل افسران نے بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔
چیف کمرشل مینیجر علی رضوان رضوی اور ڈپٹی سی سی ایم کامران سعید کی سربراہی میں ہیڈکوارٹر گروپ نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن کی مختلف ٹرینوں میں چھاپوں کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 154 مسافروں کو پکڑ لیا۔
بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ سمیت بھاری جرمانوں کی وصولی کی گئی۔ ریلوے انتظامیہ نے مجموعی طور پر جرمانہ اور کرایہ کی مد میں 2لاکھ 52ہزار760 روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروا دیے۔
سی ای او اور سی سی ایم نے بغیر ٹکٹ مسافروں اور غفلت برتنے والے عملے سے سختی سے نمٹنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھے جائیں گے۔
سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق ان کو روزانہ درجنوں شکایت موصول ہو رہی تھیں کہ مختلف ٹرینوں میں سیکڑوں افراد بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہیں اور ریلوے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بغیر ٹکٹ مسافروں بغیر ٹکٹ سفر
پڑھیں:
سموگ کے باعث پنجاب بھر کے سکولوں کے اوقات کار تبدیل
ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے سکولز پر پہلی بار 1 سے 5 لاکھ اور دوبارہ خلاف ورزی پر 10 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔ حکم نامہ 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں۔ 19 سے30 اکتوبر تک لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 300 سے 400 تک پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں اور عملدرآمد نہ کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ خلاف ورزی پر 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ لاہور اور گردونواح میں خطرناک حد تک بڑھتی سموگ کے باعث سکول اوقات میں تبدیلی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے سکولز پر پہلی بار 1 سے 5 لاکھ اور دوبارہ خلاف ورزی پر 10 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔ حکم نامہ 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں۔ 19 سے30 اکتوبر تک لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 300 سے 400 تک پہنچا۔