بلوچستان: مچھ میں بم دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان، ملازم زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
شرپسندوں نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور آب گم کے درمیان ریلوے ٹریک پر بم دھماکا کیا جس سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شرپسندوں نے دھماکا کرکے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ مچھ، کوئٹہ سے تقریبا 65 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں واقع ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
عوامی کالونی پولیس نے باغ کورنگی جنگل شاہ مزار کے قریب مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت 30 سالہ فاروق اور 25 سالہ شاہد کے نام سے کی گئی جبکہ دونوں ڈاکوؤں کو ٹانگوں پر گولیاں لگی تھیں۔
پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ دونوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔