ضلع جنوبی میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس پی ضلع جنوبی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ڈی پی او ڈیفنس کی نگرانی میں ایس ایچ او بوٹ بیسن، ایس ایچ او گزری اور ایس ایچ او ڈیفنس نے تھانہ ڈیفنس اور گزری کی حدود میں کومبنگ آپریشنز کیے۔ کومبنگ آپریشن ڈیفنس کے علاقے کالا پل اور گزری کے علاقے پی ان ٹی کالونی میں کیا گیا۔آپریشن کے دوران انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور متعلقہ نفری نے اپنے فرائض انجام دیے۔ متعدد دکانوں، ہوٹلز اور دیگر عوامی مقامات کی تلاشی لی گئی اور وہاں موجود مشتبہ افراد کی تلاش ڈیوائسز کے ذریعے جانچ پڑتال کی گئی۔یہ کومبنگ آپریشنز ایس ایس پی ضلع جنوبی کی ہدایات پر، جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، علاقے کو جرائم سے پاک کرنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کومبنگ ا پریشنز
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔