لاہور، خاکسار تحریک کا اسرائیل کیخلاف، ایران کے حق میں مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد قاسم الکریم کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں فتح حق کی ہوگی اور حق ایران کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی قوم اور قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹا کر دنیا میں امن قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی بدامنی اور خرابی ہے، وہاں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تحریک خاکسار کے زیراہتمام ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت قائد خاکسار تحریک محمد قاسم الکریم نے کی۔ مظاہرین نے اسرائیل کیخلاف اور ایران کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد قاسم الکریم کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں فتح حق کی ہوگی اور حق ایران کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی قوم اور قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹا کر دنیا میں امن قائم کریں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی بدامنی اور خرابی ہے، وہاں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا اگلا ہدف ایران کے بعد پاکستان ہے اور پاکستان کے بعد ان کا خواب مکہ و مدینہ پر قبضہ کرنا ہے، گریٹر اسرائیل کا منصوبہ ایک کھلی کتاب ہے، جس پر مسلم امہ کو سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ذریعے انہوں نے ہمیں جگڑ کر رکھا ہوا ہے، ہم تو ان کے غلام بن چکے ہیں۔ محمد قاسم الکریم کا کہنا تھا ایران عالم اسلام کی جنگ لڑ رہا ہے، اس لئے پورے عالم اسلام کو ایران کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمد قاسم الکریم انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا دنیا میں ایران کے
پڑھیں:
کھارادر جنرل ہسپتال میں ’’سی ٹی اسکین‘‘کا افتتاح
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قدرتی آفات اورہر مشکل گھڑی میں ملائیشیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار ملائیشین ہائی کمشنرداتو محمد اظہر بن مظلان نے کراچی کے معروف طبی ادارے کھارادر جنرل ہسپتال میں سی ٹی اسکین سروسز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کے پاکستان دردمند اور مخیر افراد سے بھرا ہے۔اور ایسے انسان دوست اور مخیر افراد قوم و ملک کا بہترین اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کھارادر جنرل ہسپتال کے صدر اورمعروف صنعتکار محمد بشیر جان محمد کو غیر معمولی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی بہتری کے لیے اپنی زندگی وقف کرنا ان کی شخصیت کا اہم پہلو ہے۔اس موقع پر ہسپتال کے صدر محمد بشیر جان محمد نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہیاور بزنس مین طبقے کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اس شہر کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔