عامر خان کا کارگل میں 8 دن بنکر میں گزارنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے انہوں نے کارگل جنگ کے بعد بھارتی فوجیوں کے ساتھ بنکر میں 8 دن گزارے تھے۔
اداکار عامر خان دو دن قبل رجت شرما کے مشہور شو ’آپ کی عدالت‘ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کی تمام کوششیں کیں اور پاکستان پر بھی کئی الزامات لگائے۔
شو میں عامر خان پر پہلگام حملے پر تاخیر سے ردعمل دینے کا الزام بھی لگایا گیا ، تاہم’آپ کی عدالت‘ میں رجت شرما سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے انکشاف کیا کہ وہ بھارتی مسلح افواج پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ایک وقت یاد کیا جب انہوں نے کارگل جنگ کے بعد آٹھ دن بھارتی فوجیوں کے ساتھ گزارے تھے۔
جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سرحد پر جانا چاہیے تو انہوں نے کہا کہ ’ میں کارگل جنگ کے بعد پہلا شخص تھا جو بھارتی فوج کے ساتھ 8 دن تک بنکر میں رہا، ہم نے اس جنگ میں جیت حاصل کی تھی،
انہوں نے کہا کہ میں لیہہ پہنچا اور وہاں سے جو سڑک سری نگر جاتی ہے، اُس پر آٹھ دن سفر کیا، میں نے ہر فوجی رجمنٹ سے ملاقات کی، ان آٹھ دنوں میں، میں صرف فوجیوں سے ملا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ آپ نے ہمارے لیے یہ جنگ لڑی، ہماری حفاظت کی ،میں آپ کو سلام کرتا ہوں اور آپ کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان 8دنوں میں جب میں اُن کے ساتھ تھا، مجھے یہ احساس ہوا کہ ہمارے فوجیوں کو واقعی کسی حوصلہ افزائی کی ضرورت نہیں ہے، وہ ایسے مشکل علاقوں میں رہتے اور ہماری حفاظت کرتے ہیں، پھر بھی ان کا حوصلہ بلند ہوتا ہے ،ان کے چہروں پر مسکراہٹیں ہوتی ہیں، وہ پُراعتماد اور خوش ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگا تھا کہ میں ان کا حوصلہ بڑھانے جا رہا ہوں لیکن درحقیقت انہوں نے میرا حوصلہ بڑھایا، ان دنوں میں، میں نے ان کے ساتھ کھانا کھایا، ان کی زندگیوں کے بارے میں پوچھا، ایک رات تو میں سرحد پر ایک بنکر میں بھی ٹھہرا، وہاں چھ سے آٹھ فوجی تھے اور میرا نہیں خیال کہ کسی اور نے ایسا کیا ہوگا۔
عامر خان کی اگلی ’فلم ستارے زمین پر‘ ہے، جسے آر ایس پرسانا نے ہدایت دی ہے، یہ ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے جو ایک ہسپانوی فلم کا ری میک ہے، اس فلم میں عامر خان ایک باسکٹ بال کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو نیورولوجیکل چیلنجز رکھنے والے بچوں کی ایک ٹیم کو باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے تربیت دیتا ہے۔
جنیلیا ڈی سوزا بھی فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، یہ فلم 20 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔