چین کی جانب سے وسطی ایشیائی ممالک میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے مطابق حالیہ برسوں میں، چین وسطی ایشیائی ممالک میں سبز ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔تاحال، چین کی جانب سے وسطی ایشیائی ممالک میں مجموعی سرمایہ کاری 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔چین وسطی ایشیائی ممالک میں سرمایہ کاری کا اہم ماخذ ہے، حالیہ برسوں میں چین نے فائیو جی، انٹرنیٹ آف تھنگز، سمارٹ سٹی جیسے شعبوں میں وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کو تیز کیا ہے، اور شمسی، ہوا، پانی اور دیگر صاف توانائی کے کئی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے ، روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈ کی کوششیں کی ہیں۔ چین وسطی ایشیائی ممالک میں کنٹریکٹ انجینئرنگ کے حوالے سے بھی اہم شراکت دار ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وسطی ایشیائی ممالک میں سرمایہ کاری
پڑھیں:
پاکستان کینیڈا تعلقات میں پیش رفت، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے مابین رابطہ ہوا ہے، دونوں عہدیداران نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو گزشتہ شب کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر گفتگو کی، خاص طور پر زراعت، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیے کینیڈا کیجانب سے امریکا کے حوالے کیا جانے والا پاکستانی شہری کون ہے؟
فریقین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے (FIPPA) کے تحت باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
کینیڈین وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے کینیڈین کینولا کی برآمدات کے لیے پاکستانی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنایا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ تعمیری روابط پر اطمینان کا اظہار کیا، باہمی اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ مستقبل میں بھی قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار کینیڈین وزیر خارجہ انیتا انند