چین کی جانب سے وسطی ایشیائی ممالک میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز


بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے مطابق حالیہ برسوں میں، چین وسطی ایشیائی ممالک میں سبز ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔تاحال، چین کی جانب سے وسطی ایشیائی ممالک میں مجموعی سرمایہ کاری 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

چین وسطی ایشیائی ممالک میں سرمایہ کاری کا اہم ماخذ ہے، حالیہ برسوں میں چین نے فائیو جی، انٹرنیٹ آف تھنگز، سمارٹ سٹی جیسے شعبوں میں وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعاون کو تیز کیا ہے، اور شمسی، ہوا، پانی اور دیگر صاف توانائی کے کئی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے ، روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈ کی کوششیں کی ہیں۔ چین وسطی ایشیائی ممالک میں کنٹریکٹ انجینئرنگ کے حوالے سے بھی اہم شراکت دار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین میں شہروں کی تجدید سےعوامی زندگی اور ثقافت کا دوہرا فروغ چین میں شہروں کی تجدید سےعوامی زندگی اور ثقافت کا دوہرا فروغ  چین وسطی ایشیا  افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے، چینی میڈیا چین اور قازقستان کو مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے، چینی صدر شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ( انٹرنیشنل ورژن) وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر سٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود 11فیصد پر برقرار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وسطی ایشیائی ممالک میں میں سرمایہ کاری

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی فارماسیوٹیکل سیکٹر کو عالمی سطح پر فروغ

پاکستان اسٹرٹیجک انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ملک کے فارماسیوٹیکل سیکٹر نے عالمی سطح پر اپنی موجودگی مضبوط کی ہے۔

بین الاقوامی کنزیومر ہیلتھ کمپنی ہیلیون نے پاکستان میں 12 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جو ملکی صنعت پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی واضح علامت ہے۔

ہیلیون کی یہ سرمایہ کاری پیناڈول فیکٹری کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ یہ جدید ترین فیکٹری، جو خود کار اور شمسی توانائی سے چلے گی، ملکی صنعتی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

اس کامیابی کے پیچھے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کو اہم عوامل قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے۔ ہیلیون کی اس سرمایہ کاری سے نہ صرف پاکستانی معیشت کو استحکام ملے گا بلکہ نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ادویہ کی مقامی پیداوار میں اضافے سے عوام کو معیاری صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔

ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی پاکستان کی دواسازی صنعت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے پر مرکوز ہے، جس سے ملک کو برآمدات کے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق، یہ پیشرفت پاکستانی فارماسیوٹیکل سیکٹر کے لیے ایک اہم موڑ ہے، جو نہ صرف ملکی ضروریات پوری کرے گا بلکہ خطے اور دنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کو بھی فروغ دے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو ریکوڈک منصوبے کےلئے 5 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی پیشکش
  • ریکوڈک منصوبے کے لیے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی پیشکش
  • ٹرمپ کی آذربائیجان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوششیں
  • ایس ای سی پی کا عوام کو میگ وینچرزکی سرمایہ کاری سکیم بارے انتباہ
  • چینی کاروباری وفد کی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین سے ملاقات
  • پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ حتمی
  • سیاحت اورکلچرکا فروغ، پاکستانی بائیکرزکا گروپ لاہور سے  وسطی ایشیائی ممالک کے سفر پر روانہ
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی فارماسیوٹیکل سیکٹر کو عالمی سطح پر فروغ
  • چین پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہاں
  • مشرق وسطیٰ: اقوام متحدہ کی کانفرنس دو ریاستی حل کی حامی