شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ( انٹرنیشنل ورژن) وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ( انٹرنیشنل ورژن) وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :16 جون کو چینی صدر شی جن پھنگ کی آستانہ، قازقستان میں دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے تیار کردہ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) کی لانچنگ تقریب قازقستان کے صدارتی مرکز میں منعقد ہوئی ۔ قازقستان کے صدر قسیم جمروت توکیوف نے پروگرام کی نشریات پر مبارکباد کا خط بھیجا۔
“شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات “( انٹرنیشنل ورژن) کھلے پن اور تعاون، سائنسی اور تکنیکی ترقی، حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ، اور ثقافتی جدت طرازی جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور دوران گفتگو حوالہ دی جانے والی چینی شاعری اور چینی دانش پر مشتمل ہے، اور بین الاقوامی نقطہ نظر اور دلچسپ کہانیوں سے وسطی ایشیائی سامعین کے لئے صدر شی جن پھنگ کے گورننس کے بارے میں سوچ کی گہری تاریخی اور ثقافتی بنیادوں کی عکاسی کرتی ہے، اور چینی طرز جدیدیت کی بے شمار جہتوں کو اجاگر کرتی ہے۔
قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والی ثقافتی اور میڈیا شخصیات نے کہا کہ یہ پروگرام وسطی ایشیائی عوام کے لیے نئے دور میں چین کے ترقیاتی کوڈ کو بہتر طور پر سمجھنے، چینی ثقافت کی منفرد کشش کو سمجھنے اور چین وسطی ایشیا کے قریبی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے گہری اور دیرپا روحانی طاقت فراہم کرے گا۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم جی کا تیار کردہ اعلیٰ معیار کا پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (بین الاقوامی ورژن) چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو گہرا کرنے اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لئے ایک روشن اقدام ہے۔ اس پروگرام میں صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور دوران گفتگو حوالہ دی جانے والی قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا بغور انتخاب کیا گیا ہے، جو صدر شی جن پھنگ کی شاندار قائدانہ حکمت، گہرے انسانی جذبات اور تاریخی بصیرت کی عکاسی کرتے ہیں، اور قریبی چین۔وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے گہری اور دیرپا روحانی طاقت فراہم کرتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی صدر ٹرمپ کی اسرائیل کو پھر تھپکی، ایران پر سخت تنقید سٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود 11فیصد پر برقرار چینی معیشت کی طویل مدتی بہتری کا رجحان برقرار چین اور وسطی ایشیائی ممالک مشترکہ طور پر مستقبل کے تعاون کا نیا خاکہ تشکیل دے رہے ہیں ، چینی وزارت خارجہ پاکستان کی معیشت سے بڑی خبر،فوجی فرٹیلائزر نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا، دستاویز سب نیوز پر چینی صدر چین وسطی ایشیا کے دوسرے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آستانہ پہنچ گئے چین کی قومی معیشت کا سفر مئی میں مستحکم پیشرفت کے ساتھ جاری رہا ،قومی ادارہ برائے شماریاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات وسطی ایشیا کے
پڑھیں:
سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور کالمز پر کارروائی کے اختیار کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں سینئر صحافی طارق محمود سمیر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم قانونی نکات اٹھائے۔
اجلاس کے دوران طارق محمود سمیر نے کہا کہ لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ نئی بات میں بیوروکریسی سے متعلق شائع ہونے والے ایک کالم کی بنیاد پر کالم نگار توفیق بٹ اور اخبار کے ایڈیٹر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے، کیونکہ قانون کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کا جائزہ لینے کا اختیار صرف پریس کونسل کے پاس ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کی اس تجویز سے متفقہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
کمیٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات یا شکایات نہ تو پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور نہ ہی این سی سی آئی ایسے معاملات میں براہ راست نوٹس لینے کا مجاز ہے۔ کمیٹی کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں، مضامین اور کالمز سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان کے سامنے ہی پیش کی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق قانون سازی کے دوران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے معاملات کا واحد مجاز ادارہ پریس کونسل آف پاکستان ہوگا، اور اسی فورم پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔
قائمہ کمیٹی نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام معاملات قانون کے مطابق صرف پریس کونسل آف پاکستان کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں تاکہ آئینی اور قانونی دائرہ اختیار برقرار رہے۔