بیجنگ :16 جون کو چینی صدر شی جن پھنگ کی آستانہ، قازقستان میں دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے تیار کردہ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) کی لانچنگ تقریب قازقستان کے صدارتی مرکز میں منعقد ہوئی ۔ قازقستان کے صدر قسیم جمروت توکیوف نے پروگرام کی نشریات پر مبارکباد کا خط بھیجا۔

“شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات “( انٹرنیشنل ورژن) کھلے پن اور تعاون، سائنسی اور تکنیکی ترقی، حیاتیاتی اور ماحولیاتی تحفظ، اور ثقافتی جدت طرازی جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور دوران گفتگو حوالہ دی جانے والی چینی شاعری اور چینی دانش پر مشتمل ہے، اور بین الاقوامی نقطہ نظر اور دلچسپ کہانیوں سے وسطی ایشیائی سامعین کے لئے صدر شی جن پھنگ کے گورننس کے بارے میں سوچ کی گہری تاریخی اور ثقافتی بنیادوں کی عکاسی کرتی ہے، اور چینی طرز جدیدیت کی بے شمار جہتوں کو اجاگر کرتی ہے۔

قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والی ثقافتی اور میڈیا شخصیات نے کہا کہ یہ پروگرام وسطی ایشیائی عوام کے لیے نئے دور میں چین کے ترقیاتی کوڈ کو بہتر طور پر سمجھنے، چینی ثقافت کی منفرد کشش کو سمجھنے اور چین وسطی ایشیا کے قریبی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے گہری اور دیرپا روحانی طاقت فراہم کرے گا۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم جی کا تیار کردہ اعلیٰ معیار کا پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (بین الاقوامی ورژن) چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو گہرا کرنے اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لئے ایک روشن اقدام ہے۔ اس پروگرام میں صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور دوران گفتگو حوالہ دی جانے والی قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا بغور انتخاب کیا گیا ہے، جو صدر شی جن پھنگ کی شاندار قائدانہ حکمت، گہرے انسانی جذبات اور تاریخی بصیرت کی عکاسی کرتے ہیں، اور قریبی چین۔وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے گہری اور دیرپا روحانی طاقت فراہم کرتے ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان

کراچی:

ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے مطالبے پر درمیانی راستہ نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے  پاکستانی خط پر آج رسپانس متوقع ہے، پاکستان نے میچ ریفری پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے میچز میں ذمہ داری نہ دینے کا آپشن موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے موقف ہر ڈٹ گیا ہے کہ پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا تو میچز نہیں کھیلیں گے تاہم پاکستانی خط کے جواب میں آئی سی سی تاحال خاموش ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف ایشیا کپ کے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو جرمانہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری، ٹاپ 10 میں کتنے پاکستانی کرکٹر شامل؟
  • امریکی ٹینس اسٹار کو چینی پکوانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا
  • پاکستان کے بقیہ میچوں سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات
  • نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں کے ملزم کی جرمنی حوالگی
  • ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان
  • ’’سائنس آن ویلز‘‘سیریز کا دوسرا پروگرام اسلام آباد میں کامیابی سے منعقد ، چینی صدر کے ’’ہم نصیب معاشرے‘‘کے وژن کا عملی عکس
  • پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو برطرف کردیا
  • نابینا بیوی سے وفاداری، چینی شوہر نے لاکھوں دل جیت لیے