بیجنگ ـ چائنا میڈیا گروپ  کی جانب سے  ’’اسمارٹ فیوچر – نینی روبوٹ کانفرنس‘‘بیجنگ میں شروع ہوئی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ،  آل چائنا ویمنز فیڈریشن کی نائب چیئرپرسن ، سیکرٹریٹ کی  فرسٹ سیکریٹری   ہوانگ شیاؤ وے ، بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چائنا کونسل کے صدر رن ہونگ بن، اور بزرگوں کے لیے ایسوسی ایشن کے نائب  صدر گاؤ فے نے  تقریب میں شرکت کی.

   اس کانفرنس میں “روزمرہ کی زندگی میں روبوٹ انقلاب’’پر توجہ مرکوز کی گئی اور اس کا مقصد روزمرہ کی زندگی میں مزید روبوٹکس ٹیکنالوجی کو لانا تھا۔ تقریب میں جاری  ‘‘نینی روبوٹ انڈسٹری ڈویلپمنٹ ٹرینڈ رپورٹ” میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ نینی روبوٹس کی ترقی کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کر رہی ہے، جس میں مارکیٹ کا پیمانہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ کانفرنس کے بعد، چار علاقائی مقامات پر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا اور ایک سالانہ نمائش تکنیکی جدت طرازی اور صنعت کے اطلاق کے منظرناموں کی کامیابیوں کو ظاہر کرے گی۔

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نینی روبوٹ

پڑھیں:

انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپیئن شپ، پاکستان کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ ارجنٹائن نے روک لیا

انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان کو پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب گروپ مرحلے کے آخری میچ میں ارجنٹائن نے سخت مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 3-2 سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ جیت لی

اس سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹائن نے پاکستان کو 5 سیٹس پر مشتمل معرکے میں 24-26، 25-18، 25-21، 16-25 اور 15-11 سے زیر کیا۔ اگرچہ پاکستان نے میچ کا پہلا اور چوتھا سیٹ جیت کر برتری قائم رکھنے کی کوشش کی، تاہم فیصلہ کن سیٹ میں ارجنٹائن نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

یہ شکست پاکستان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل چار فتوحات کے بعد پہلی ناکامی ہے، تاہم اس کے باوجود پاکستان نے گروپ میں سرفہرست پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ پاکستان کو ارجنٹائن پر سیٹ اوسط میں برتری حاصل ہے، جس کی بنیاد پر قومی ٹیم گروپ لیڈر کی حیثیت سے اگلے مرحلے میں پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایشین بیچ ہینڈبال چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستان کی اگلی آزمائش راؤنڈ آف 16 میں پول سی کی چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے خلاف ہوگی، جہاں فتح کی صورت میں قومی ٹیم کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ارجنٹائن انڈر 19 والی بال پاکستان فتح ورلڈ چیمپیئن شپ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ’’گوو ڈونگ گروپ‘‘ کی سرمایہ کاری میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار
  • چینی صدر کی دی گورننس آف چائنا’’ کی پانچویں جلد چینی اور انگریزی میں شائع ہو گئی
  • زائرین پر سفری پابندیاں، ایم ڈبلیو ایم کا صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان
  • روبوٹس کو کھا کر طاقت بڑھانے والا نیا روبوٹ، کہیں اس کا اگلا شکار انسان تو نہیں؟
  • سام سنگ کے ایک اور اسمارٹ فون کی اہم معلومات لیک!
  • انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپیئن شپ، پاکستان کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ ارجنٹائن نے روک لیا
  • کراچی: چائنا پورٹ پر لڑکی اور لڑکے کا قتل، مقتولہ کا بھائی گوجرانوالہ سے گرفتار
  •   بڑے سمندری طوفان کا خطرہ، الرٹ جاری
  • عامر خان نے ’اہم اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس بلا لی