ویلنشیاء ٹاون لاہور میں سربمہر کی گئی امام بارگاہ کھول دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ویلنشیاء ٹاون سوسائٹی اور ایل ڈی اے نے آج صبح عمارت کو سربمہر کردیا تھا۔ ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ سوسائٹی قوانین کے مطابق رہائشی عمارت کو کسی بھی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایل ڈی اے حکام نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی ہدایت پر عمارت کو سربمہر کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقہ ویلنشیاء ٹاون کے، کے بلاک میں واقع امام بارگاہ و مدرسہ ’’جامعہ قرآن ناطق‘‘ کو کھول دیا گیا ہے۔ جامعہ قرآنِ ناطق میں نماز جمعہ سمیت مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے، جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد یہاں روزانہ نماز پنجگانہ کیلئے آتی ہے۔ ویلنشیاء ٹاون سوسائٹی اور ایل ڈی اے نے آج صبح عمارت کو سربمہر کردیا تھا۔ ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ سوسائٹی قوانین کے مطابق رہائشی عمارت کو کسی بھی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایل ڈی اے حکام نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی ہدایت پر عمارت کو سربمہر کیا گیا تھا۔ ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے مالکان اور سوسائٹی کے درمیان معاملات طے کرنے کی یقین دہانی کے بعد عمارت کو کھول دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمارت کو سربمہر ایل ڈی اے حکام
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔