data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدرریگل چوک کے قریب الیکٹرانکس مارکیٹ کی عمارت میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا،فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے عملے نے 2گھنٹوں کی سخت کوششوں کے بعد آگ پرقابوپالیا اس دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،بہادرآباد چارمنیارچورنگی کے قریب واقع ریسٹورینٹ میں لگنے والی آگ پرڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرکے مصروف ترین کاروباری علاقے صدرریگل چوک دبئی ہوٹل والی گلی میں الیکٹرانکس مارکیٹ کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی،الیکٹرانکس مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع پر کے ای سی فائربریگیڈ اورریسکیو 1122 کے عملے کو طلب کرلیا گیا اس دوران آگ عمارت کے گراؤنڈ فلور اور فیز نائن فلور سے بالائی منزلوں تک پھیل گئی کے ایم سی کے 5 فائر ٹینڈرز،2 واٹر باؤذرزاوراسنارکل اورریسکیو 1122 کے ایک فائر ٹرک اورایمبولینس موقع پرپہنچ گئی اورآگ پرقابوپانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور شہر میں چینی نایاب، قیمت بھی کنٹرول سے باہر

لاہور شہر میں چینی نایاب ہونے کی وجہ سے قیمت بھی کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی نے مارکیٹ ذرائع کے حوالے سے کہا کہ گلی محلوں کی دکانوں پر آج بھی چینی نہیں مل رہی ہے۔چینی عام مارکیٹ میں 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے. چینی کی کمی کی وجہ سے شکر کی قیمت میں بھی 20 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے دباؤ پر چند بڑے دکان دار چینی 173 روپے فی کلو کے حساب سے بیچ رہے ہیں۔ عام مارکیٹ میں چینی 200 سے 220 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ
  • لاہور شہر میں چینی نایاب، قیمت بھی کنٹرول سے باہر
  • کراچی،نارتھ ناظم آباد کی سرینا موبائل مارکیٹ پر کسٹمز کا چھاپہ،متعدد دکانوں کی تلاشی
  • کراچی، فیڈرل بی ایریا کی رہائشی عمارت کے فلیٹ سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
  • جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
  • جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا، مراد علی شاہ
  • سندھ حکومت کا یوم آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان
  • سندھ میں یوم آزادی کےحوالے سے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام کا اعلان
  • جشن آزادی پر گاڑی ، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام کا اعلان
  • جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا: مراد علی شاہ